عراق نے داعش کے خاتمے کا اعلان کردیا

IQNA

عراق نے داعش کے خاتمے کا اعلان کردیا

9:32 - December 10, 2017
خبر کا کوڈ: 3503921
بین الاقوامی گروپ: الانبار آپریش کے کمانڈر «عبدالامیر رشید یارالله» نے سرزمین عراق سے داعش کی مکمل نابودی کا اعلان کردیا

عراق نے داعش کے خاتمے کا اعلان کردیا

 

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «السومریه نیوز» کے مطابق عبدالامیر رشید یارالله کا کہنا تھا: مغربی «الانبار» سے داعش کی شکست کے بعد عراق سے داعش کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ عراقی فورسز اور رضاکاروں کی محنت سے آج عراق کی تمام سرحدیں محفوظ ہوچکی ہیں اور اب داعش کا وجود یہاں سے مٹ چکا ہے۔

 

عراقی وزیراعظم «حیدر العبادی» نے بھی داعش سے جنگ کے خاتمے کا رسمی اعلان کردیا ۔

 

 عراقی افواج کے مطابق عراق کی شام سے ملنے والی سرحد پر بھی انکا مکمل کنٹرول قایم ہوچکا ہے/.

3670874

نظرات بینندگان
captcha