تہران : قرآنی نمایشگاہ پر اظھار اطمینان/ تمام انتظامات مکمل

IQNA

تہران : قرآنی نمایشگاہ پر اظھار اطمینان/ تمام انتظامات مکمل

10:46 - May 21, 2018
خبر کا کوڈ: 3504607
بین الاقوامی گروپ: چھبیسویں بین الاقوامی قرآنی نمایش کے سربراہ نے نمایش کے معیار اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا

تہران :قرآنی نمایشگاہ پر اظھار اطمینان/ تمام انتظامات مکمل

ایکنا نیوز- چھبیسویں بین الاقوامی قرآنی نمایش کے سربراہ فقھی زادہ نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں تیاریوں اور نمایش کے میعار پر اطمینان کا اظھار کیا

انکا کہنا تھا کہ اس سال نمایش چھ شعبوں میں بائیس کمیٹیوں کے ساتھ ترتیب دی گیی ہے اور افتتاحی پروگرام میں مقابلوں کی کیفیت اچھی تھی۔

فقھی زادہ کے مطابق نمایش عوام کے لیے مکمل ہوچکی ہے اگرچہ بین الاقوامی کتب نمایش اور اس قرآنی نمایش کے درمیان وقت کم تھا لیکن حیرت انگیز طور پر تیزی سے تمام کام مکمل کرلیا گیا اور دوستوں کی کاوش کامیاب رہی ہے۔

 

نمایش سربراہ نے افتتاحی تقریب میں اعلی حکام کی عدم شرکت کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا: ایک مہینے قبل اسپیکر سے بات چیت اور انکی شرکت کنفرم ہوچکی تھی تاہم ایک ہفتے قبل بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر انکی شرکت ممکن نہ رہی ۔

 

فقھی زادہ کے مطابق افتتاحی تقریب میں قرآنی شعبوں اور میڈیا کے اعلی نمایندوں کی بھرپور شرکت مثالی تھی اور پہلی بار اس تعداد میں میڈیا حکام شریک ہوئے تھے۔

ادارہ قرآن و عترت کے سربراہ نے بھی نمایش گاہ کے معیار کے حوالے سے اطمینان کا اظھار کیا۔/

3716231

نظرات بینندگان
captcha