عرب امارات؛ اسپشل افراد کا ساتواں قرآنی مقابلہ

IQNA

عرب امارات؛ اسپشل افراد کا ساتواں قرآنی مقابلہ

10:57 - May 26, 2018
خبر کا کوڈ: 3504627
بین الاقوامی گروپ: امارات کے ساتویں قومی قرآنی مقابلے ستائیس سے اکتیس میی تک دبئی میں منعقد ہوں گے

عرب امارات؛ اسپشل افراد کا ساتواں قرآنی مقابلہ

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے (وام) کے مطابق اسپشل افراد کے قرآنی مقابلے ادارہ «صاحبان همت و اراده» کے تعاون سے منعقد ہوں گے جنمیں امارات کے مختلف علاقوں سے  ۲۸۵ امیدوار شریک ہوں گے۔

 

امارات کے ساتویں قومی قرآنی مقابلے میں اس سال شرکاء کی تعداد میں بیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور پہلی بار متعدد طالب علم بھی مقابلوں میں شریک ہیں۔

 

اسپشل افراد میں بصارت، سماعت اور گویائی کے علاوہ جسمانی طور پر ناتواں افراد شریک ہیں جبکہ مقابلوں میں  حفظ کل قرآن، حفظ ۲۰ پارے، حفظ ۱۵ ، حفظ ۷ ، حفظ ۵ ، حفظ تین، حفظ دو، حفظ ایک پارہ اور مختصر پاروں کے حفظ کا مقابلہ شامل ہے۔

 

طلبا و طالبات کے مقابلے علیحدہ ہال میں منعقد ہوں گے اور ججز کے لیے دبیی ایوارڈ اور فلاحی اسلامی ادارے کے ماہرین سے تعاون لیا گیا ہے۔

ان مقابلوں میں امارات کے شہریوں کے علاوہ یہاں رہایش پذیر دیگر ممالک کے باشندے بھی شرکت کرسکتے ہیں۔/

3717442

نظرات بینندگان
captcha