ترک عدالت نے ’دہشت گردی کے الزام میں قید‘ امریکی پادری کو رہا کردیا

IQNA

ترک عدالت نے ’دہشت گردی کے الزام میں قید‘ امریکی پادری کو رہا کردیا

7:30 - October 13, 2018
خبر کا کوڈ: 3505211
بین الاقوامی گروپ: ترکی نے 2 برس سے زیر حراست امریکی پادری اینڈریو برنسن کوپابندی ہٹانے کے بدلے آزاد کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکنا نیوز- افغان نیوز ایجنسی «صنا» کے مطابق پادری کو رہا کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2016 میں امریکی پادری اینڈریو برنسن کو دہشت گردی کے الزام میں 3 برس قید کی سزا ہوئی تھی اور اگست میں انہیں ایک گھر میں منتقل کرکے نظر بند کردیا تھا۔

 

شائع رپورٹ کے مطابق اینڈریو برنسن کی گرفتاری پر امریکا اور ترکی کے مابین کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔

 

انقرہ کے اقدام پر واشنگٹن نے 2 ترک وزرا پر پابندی لگادی تھی جس پر ردعمل دیتے ہوئے ترک صدر نے بھی جوابی اقدام کا عندیہ دیا تھا۔

 

کہا جاتا ہے کہ عدالت نے پادری اینڈریو برنسن کو جیل میں اچھے برتاؤ کی بنیاد پر رہا کیا ہے جبکہ ان پر بیرون ملک سفر پر عائد پابندی بھی ختم کردی جس کے بعد اب وہ امریکا روانہ ہو سکتے ہیں تاہم زرایع کے مطابق ترک اور امریکہ صدر میں حالیہ ملاقات کے دوران پابندی ہٹانے کے بدلے پادری کی رہایی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایک اوررپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے لاعلمی کا اظھار کیا ہے۔/

3755072

نظرات بینندگان
captcha