کشمیر میں شیعہ – سنی وحدت پر علما کی تاکید

IQNA

کشمیر میں شیعہ – سنی وحدت پر علما کی تاکید

8:41 - January 16, 2019
خبر کا کوڈ: 3505628
بین الاقوامی گروپ- دونوں مکاتیب کے علما نے ملاقات میں اسلامی وحدت کو لازم قرار دیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق کشمیر کے شیعہ علماء کے وفد نے تحریک آزادی کے علما ےسے ملاقات کی اور کشمیر کی جدوجہد آزادی کے حوالے سے تعاون کا یقین دلایا۔

 

 دو طرفہ ملاقات میں شیعہ سنی علما کا کہنا تا کہ امت میں اختلاف ڈالنے کی ہر کوشش قابل مذ٘مت ہے۔

 

«میر واعظ عمر فاروق» تحریک آزادی کشمیر کے رہنما نے کہا کہ جوانوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ انکے جذبات سے امت میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

 

میرواعظ نے شیعہ سنی وحدت پر مزید تاکید کرتے ہوئے کہا : اختلاف ڈالنے کا عمل اس وقت زیادہ نفرت انگیز ہے کہ جب پوری امت آزادی کے لیے جدوجہد کررہی ہو۔

 

میرواعظ  نے تاکید کرتے ہویے کہا کہ کسی کو فرقہ وارانہ سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے اور اس سے کشمیر کاز کو غیر قابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: علما اور مساجد کے اماموں کو چاہیے کہ وہ وحدت مسلمین کے حوالے سے کردار ادا کریں اور عملی طور اسلامی اقدار کی جانب عوام کی رہنمائی کریں۔/

3781625

نظرات بینندگان
captcha