خطاطی؛ فلپائن میں اسلام اور مسیحیت میں پل+تصاویر

IQNA

خطاطی؛ فلپائن میں اسلام اور مسیحیت میں پل+تصاویر

7:30 - November 12, 2018
خبر کا کوڈ: 3505338
بین الاقوامی گروپ- خطاطی ورکشاپ بعنوان «حضرت مریم(س)» ایرانی مرکز اور کیھتولک یونیورسٹی کے تعاون سے منیلا میں منعقد کی گیی۔

ایکنا نیوز- «مریم ہم مسلمانوں اور عیساییوں میں» پروگرام کے حوالے سے «دِ لا سال» یورنیورسٹی میں انجمن خطاطی منیلا کے تعاون سے ورکشاپ منعقد کی گیی ۔

 

ایرانی خطاط محترمہ تندیس تقوی نے حضرت مریم(س) کا نام خط نستعلیق میں پیش کیا جسکی پیروی میں دیگر طلباء نے بھی اس جملے کی مشق کرنے کو کوشش کی۔

 

ایرانی مرکز کے مطابق دلا یونیورسٹی کے مذہبی امور کے سربراہ «جیمز بی لاکسا» نے ایرانی مرکز اور محترمہ تندیس تقوی کی ورکشاپ میں کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا: قلم کے زریعے سے حضرت مریم کے مقدس نام کو دو مکتب میں پل قرار دینا قابل تحسین اقدام ہے۔

 

انکا کہنا تھا: فلپاین اور اس یونیورسٹِی میں یہ اپنے طرز کا واحد اقدام ہے اور اسکے اثرات تا دیر طلبا کے زہنوں پر نقش رہیں گے جس سے طلبا اسلام سے بہتر انداز میں آشنا ہوسکتے ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق دلا یونیورسٹی میں طلبا کے شوق کو دیکھتے ہوئے اگلے سال ایرانی مرکز کے تعاون سے طلبا کے لیے خصوصی ورکشاپ کے انعقام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔/

3762982

نظرات بینندگان
captcha