اسلام آباد، وفاقی اردو یونیورسٹی میں آئی ایس او کا یوم حسینؑ

IQNA

اسلام آباد، وفاقی اردو یونیورسٹی میں آئی ایس او کا یوم حسینؑ

8:41 - October 18, 2019
خبر کا کوڈ: 3506750
بین الاقوامی گروپ: وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں یوم حسین ؑ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ یوم حسین ؑ کی مناسبت سے منعقد ہونیوالی تقریب سے آیۃ اللہ غلام عباس رئیسی، مفتی گلزار نعیمی اور مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان قاسم شمسی نے خطاب کیا۔
ایکنا نیوز- اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کے زیراہتمام وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں یوم حسین ؑ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ یوم حسین ؑ کی مناسبت سے منعقد ہونیوالی تقریب سے آیۃ اللہ غلام عباس رئیسی، مفتی گلزار نعیمی اور مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان قاسم شمسی نے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ کا پیغام رہتی دنیا تک باقی ہے، کربلا آج بھی برپا ہے، بس ہمیں کردار حسین ؑ ادا کرنے کی ضرورت ہے، کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی گئی ہے، عالمی دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کسی محاذ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ یوم حسین ؑ میں طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ طلبہ کی جانب سے سبیل امام حسینؑ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
نظرات بینندگان
captcha