یمن: صنعاء ائیرپورٹ بند ہونے سے روزانہ ۲۵ افراد کا انتقال

IQNA

یمن: صنعاء ائیرپورٹ بند ہونے سے روزانہ ۲۵ افراد کا انتقال

8:52 - October 14, 2020
خبر کا کوڈ: 3508351
تہران(ایکنا) صنعاء ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر کے مطابق سعودی محاصرے اور صنعاء ائیرپورٹ بند ہونے کی وجہ سے روزانہ ۲۵ بیماروں کی موت واقع ہوتی ہے۔

صنعاء ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر «خالد الشایف»، کا کہنا تھا: سعودی محاصرے اور صنعاء ائیرپورٹ بند ہونے کی وجہ سے روزانہ ۲۵ بیماروں کی موت واقع ہوتی ہے۔

 

 

المسیره سے گفتگو میں انکا کہنا تھا، سات مہینے ہوچکے ہیں کہ تیس بیمار جو اردن علاج کے لیے گئے تھے اب تک وہ واپس نہیں آسکے ہیں۔

 

صنعاء ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر نے سعودی جارحیت کے مقابل عالمی برادری کی غفلت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: عالمی برادری بیماروں کے علاج سے لاتعلقی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

 

«خالد الشایف» کا کہنا تھا کہ اب بھی ۳۰ هزار یمنی بیمار بیرون ملک علاج کے لیے جانے کے منتظر ہیں۔

 

چھ سال سے یمن پر سعودی الائینس کا حملہ جاری ہے اور ہزاروں یمنی ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔/

3929146

نظرات بینندگان
captcha