یوم میلاد نبی (ص) کو «عالمی یوم رحمت» منانے کا مطالبہ

IQNA

یوم میلاد نبی (ص) کو «عالمی یوم رحمت» منانے کا مطالبہ

9:42 - October 17, 2020
خبر کا کوڈ: 3508360
تہران(ایکنا) پاکستانی مسلمانوں کے گروپ نے یوم میلاد النبی کو عالمی یوم رحمت منانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دنیا بھر میں مسلمان شایان شان طریقے ربیع الاول میں حضرت محمد (ص) کی ولادت کا جشن مناتے ہیں اور انکی سیرت کی پرچار کرتے ہیں۔

 

حیدر آباد میں میں مسلمانوں کے ایک گروپ نے رسول اکرم کی ولادت کے حوالے سے ایک دستخطی مہم چلا رہے ہیں تاکہ یوم میلاد النبی کو «یوم رحمت» کے عنوان سے منایا جائے۔

 

یہ مہم جو «سید عبدالله طارق» اور انکے دوستوں کی جانب سے شروع کیا گیا کا مقصد اسلام کے بارے میں غلط تصورات مٹانا اور امن کا پیغام عام کرانا ہے۔

 

اس مہم میں کہا گیا ہے «عالمی یوم رحمت» کا مقصد ھمدردی، رحمت، خیر خواہی اور عشق و محبت کو انسانیت میں عام کرانا ہے۔

 

اس مہم کے زریعے سے مسلمانوں کے رسول اکرم سے عشق و عقیدت کو بھی واضح کرانا بتایا جاتا ہے۔

 

یوم میلاد نبی اکرم (ص) مسلمانوں کا عظیم ترین عید شمار کیا جاتا ہے اور دنیا کے مختلف ممالک میں خصوصی کتب نمایش، فیسٹیول اور جشن و تقاریب کا سلسلہ شروع کیا جاتا ہے۔/

3929610

نظرات بینندگان
captcha