عالمی اسلامی الائنس کی جانب سے پیرس واقعے کی مذمت

IQNA

عالمی اسلامی الائنس کی جانب سے پیرس واقعے کی مذمت

7:33 - October 18, 2020
خبر کا کوڈ: 3508363
تہران(ایکنا) الائنس کے جنرل سیکریٹری نے پیرس میں استاد کے سرکاٹنے کے واقعے کو خلاف مذاہب قرار دیا۔

عالمی اسلامی الائنس کے جنرل سیکریٹری «شیخ محمد بن عبدالکریم العیسی» نے پیرس کے مضافات میں ایک استاد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے بد ترین جرم قرار دیا۔

 

شیخ عیسی نے شدت پسندانہ افکار کی ریشہ کنی پر تاکید کرتے ہوئے فرانس میں کثرالاقوامی اور مذہبی تنوع کی حمایت کو ضروری قرار دیا۔

 

اسلامی الاینس کے رھنما نے فرانس کے حکام سے کہا کہ وہ ہر قسم کی دہشت گردی کے جو امن و امان کے خلاف ہو کے خاتمے کی کوشش کریں ۔

 

فرانس کے وزیراعظم «ژان کاسٹکس» نے کہا ہے کہ اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیا گیا ہے۔

 

گذشتہ دنوں پریس سے تیس کیلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ علاقے میں ۴۷ سالہ استاد «ساموئل پٹی» کا سرکاٹا گیا اور واقعے میں ایک اٹھارہ سالہ چچن باشندہ ملوث بتایا جاتا ہے۔

مقتول استاد نے رسول اکرم کے توہین آمیز خاکے طلبا کو دکھایا تھا۔ قاتل بھی پولیس کے ہاتھوں مارا گیا اور اس حوالے سے مزید نو افراد گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔/

3929705

نظرات بینندگان
captcha