هندو رائٹر کا مراوی زبان میں ترجمہ قرآن

IQNA

هندو رائٹر کا مراوی زبان میں ترجمہ قرآن

10:11 - October 19, 2020
خبر کا کوڈ: 3508369
تہران(ایکنا) راجھستان کے ہندو رائٹر نے قرآن بارے نادرست تصورات مٹانے کے لیے قرآن کا ترجمہ کیا ہے.

بھارتی صوبہ راجھستان کے ہندو رائٹر اور صحافی «راجیو شرما» نے قرآنی کاوش کی ہے۔

سال ۲۰۱۵ سے انہوں نے مراوی زبان میں قرآن کا ترجمہ شروع کیا۔ اس سے پہلے وہ  حضرت محمد(ص) کی سیرت پر مراوی زبان میں کتاب شایع کرچکا ہے جس کی بھرپور پذیرائی کی گیی ہے

 

شرما کہنا تھا: «میں ایک مصنف ہوں. سیاہی، میرا خوان اور قلم میرا دل ہے». انکا کہنا تھا کہ اسلامی کتابیں لکھنے کا مقصد، اسلام کے بارے میں موجود غلط تصورات کو مٹانا یا ختم کرنا ہے۔

 

شرما کا کہنا تھا: انکا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ قرآن کا پیغام صرف عربوں تک ہے ایسا کیسے ممکن ہے کہ خوبی کے لیے سرحد مقرر کی جائے ، نیکی اور خوبی تمام انسانیت کے لیے یکساں ہے۔

 

شرما عربی نہیں جانتے تھے لہذا وہ ہندی ترجمے سے استفادہ کرتے. انکا کہنا تھا کہ انہوں نے اس طرح کی ویب سائٹ سے استفادہ کیا جو حرف بہ حرف درست ترجمہ پیش کرتے۔

 

دسمبر ۲۰۱۷ میں ترجمے کا قلمی نسخہ مکمل ہوا. انکا کہنا تھا کہ احتمالا یہ پہلا مراوی زبان ترجمہ ہے جو غیر مسلم کے ہاتھوں انجام دیا گیا ہے۔

 

شرما کا کہنا تھا کہ قلمی نسخے کا ٹائپ اور تصحیح کافی وقت مانگتا ہے اور بیماری کی وجہ سے بھی یہ کافی لیٹ ہوا، اب وہ کسی اچھے ناشر کو ڈھونڈ رہا ہے۔

 

راجیو شرما ٹیلی گرام اور فیس بک پیجیز پر قرآن کا ترجمہ پیش کرتا ہے جو کافی مقبول ہوا ہے۔

 

لوگ انکے ترجمے کو خوبصورت قرار دیتے ہیں اور مروای‌زبان‌ بولنے والے اس سے بہت خوش ہیں۔

 

مراوی راجھستان کی معروف زبان ہے جبکہ گجرات اور هریانہ کے علاوہ مشرقی پاکستان اور نیپال کے بعض حصوں میں بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ آٹھ ملین لوگ یہ زبان استعمال کرتے ہیں۔/

3929838

نظرات بینندگان
captcha