زائرین اربعین اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد

IQNA

زائرین اربعین اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد

7:14 - September 26, 2021
خبر کا کوڈ: 3510304
تہران(ایکنا) عراق میں زائرین کی مدد کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جاتی ہے تاکہ زائرین آرام گاہ کی تلاش، آمد ورفت اور دیگر چیزوں تک آسانی سے رسائی حاصل کرسکیں۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مذہبی امور میں تبلیغ و ترویج کے لیے ٹیکنالوجی سے استفادہ عام ہوچکا ہے اور اس حوالے سے بعض کمپنیوں نے نام بھی پیدا کرلی ہے۔

 

اسی حوالے سے اسلامی اور شیعہ اکثریت والے ممالک جیسے ایران و عراق میں مذہبی تقریبات کے لیے خاص ایپ تیار کیے گیے ہیں. عزاداری امام حسین(ع) ان تقریبات میں اہم ترین قرار دیا جاسکتا ہے۔

 

محرم کے لیے موبائل ایپ کافی تیار ہوچکے ہیں جنمیں زیارت نامہ سے لیکر مکان کی جستجو تک کے امکانات موجود ہیں۔

 

اربعین یا چہلم امام حسین (ع) اس حوالے سے خصوصی توجہ کا مرکز ہے جسمیں ہر سال کروڑوں عزادار شرکت کرتے ہیں اور دنیا بھر سے زائرین آتے ہیں۔

زائرین اربعین اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد

عظیم الشان شرکت کی وجہ سے امکانات تک دست رسی مشکل ہوجاتی ہے اور جہاں اکثر زایرین نجف سے کربلا تک اٹھاسی کیلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرتے ہیں راستے میں گرمی و سردی کے پیش نظر آرام گاہ اور آمدو رفت کے زرایع تک دست رسی اہمیت حاصل کرجاتی ہے جس کے لیے خصوصی موبایل ایپ میدان میں آچکا ہے۔

 

چہلم کی اہمیت اور دوسری جانب کورونا اور دیگر مشکلات کی وجہ سے مجازی زیارت بھی اہمیت اختیار کرچکی ہے۔

زائرین اربعین اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد

VR Karbala  اسی کوششوں کا نتیجہ ہے جو چین کے سیاحتی شہر کا پروگرام تھا اور سال ۲۰۱۶ کو مکمل ہوا جس کے پروجیکٹ پر ناظر حسین مھرعلی نے کام کیا اور اس کی مدد سے آپ انیمیشن کے ساتھ آواز اور فلم کو تاریخی میدان میں جاکر دیکھ سکتے ہیں۔

 

VR Karbala کی مدد سے آپ اس منظر کو بخوبی دیکھ اور درک کرسکتے ہیں جو انڈروئیڈ اور آئی اوایس سسٹم پر قابل نصب ہے اور اس کے لیے VR  ہیڈسٹ لازمی ہے۔

 

مسافروں کی منتقلی ایک بڑا چیلنج ہے اور بہت سے زائرین کی جسمانی حالت کے پیش نظر جو مکمل راستہ پیدل طے نہیں کرسکتا اور اسی طرح عربی زبان سے عدم واقفیت جیسے مسائل بھی موجود ہیں۔

 سال ۲۰۱۸ سے ٹرانسپورٹ اور کرایہ کا مسئلہ اہمیت اختیار کرگیا اور یوں انٹرنیٹ ٹیکسی کا سلسلہ شروع ہوا اور چہلم کے ایام میں اسکی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

 

Taxi Amin  سروس اس وقت کربلا میں فعال ہے اور مزے کی بات کہ . Taxi Amin  سرویس ۳۷ زبانوں کے ساتھ کام کررہی ہے۔

 

Obr  سرویس بھی عراق میں مصروف خدمت ہے. Taxi Amin کے مقابلے اوبر دیگر شہروں میں بھی فعال ہے اوریہ  ۳۹ زبانوں جیسے انگریزی، اردو، اسٹونی، فن لنڈی اور دیگر زبانوں میں خدمت فراہم کررہی ہے۔

 Careem  ٹیکسی سرویس بھی موجود ہیں اور یہ اوبر اور امین ٹیکسی کے برخلاف آن لاِین کرایہ بھی وصول کررہی ہے تاہم یہ انگریزی، عربی ، فرنچ ، کردی اور ترکی میں قابل فہم ہے.

اس کے علاوہ موبائل ایپ  Haqibat Almumin بھی زایرین کی مدد کررہا ہے جسمیں قبلہ کی سمت معلوم کرنا اور ہوٹل ڈھونڈنے کی سہولت موجود ہے اور انگریزی و عربی میں بات چیت ممکن ہے اور اس کے علاوہ اس ایپ میں دعائیں اور اسلامی کتب موجود ہیں۔/

رپورٹ محمدحسن گودرزی

3989250

نظرات بینندگان
captcha