ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں اربعین واک عام ہوچکا ہے جہاں کربلا میں دنیا بھر سے عاشقان خانوادہ رسالت آتے رہتے ہیں، ساجدہ کاکو کینیڈا سے عراق آئی ہے جہاں انہوں نے پیدل روی کے بعد ایکنا نیوز سے گفتگو میں جذبات کا اظھار کررہی ہے:
ایکنا: اپنا تعارف کرائیے۔
میرا نام ساجده کاکو ہے اور کینیڈا کے شہر ونکوور سے میرا تعلق ہے۔ یہ عراق میں میرا پہلا سفر ہے اور میں نرس ہوں۔
ایکنا : کربلا میں کیا جذبات اور احساسات ہیں؟
پوری محبت اور گرمجوشی سے میرا استقبال ہوا اور عراق میں پہلی بار آیا ہوں اور زندگی میں حیرت انگیز ترین جذبات اور احساسات کا تجربہ کررہی ہوں۔
کربلا کیسا شہر ہے؟
کربلا کے بارے میں کچھ کہنا سخت ہے اربعین پر اس قدر ہجوم ہے کہ سوچ سے بالاتر، پیدل روی یا واک کے دوران نجف سے کربلا آتے ہوئے انسان دوستی کا وہ منظر دیکھا جو کہیں اور دیکھنا ممکن نہیں۔ لوگ حد درجہ محبت کرنے والے ہیں۔
کیا دوستون کو اربعین واک میں شرکت کی دعوت دیں گے؟
ضرور ! ضرور ! احساس ہوتا ہے کہ مقدس ترین شہر میں آیا ہوں اور میرا خیال ہے کہ ہر مسلمان اور یہاں آنا چاہیے۔
ایکنا: عراقی عوام کی خدمت کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے؟
راستے میں ننھے بچے ٹشو پیپر پیش کرتے ہیں، عراقی لوگ خدمت کررہے ہیں، جب کینیڈا سے آئی تھی تو کچھ پریشانی تھی وہاں لوگ صرف آور صرف پیسہ کمانے کے چکر میں ہیں، مگر یہاں جب آتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ لوگ جو چیز رکھتے ہیں امام حسین(ع) کے نام پر پیش کرتے ہیں اور یہاں سب ایکدوسرے کا بھائی لگتے ہیں۔
ایکنا: جب روضہ یا حرم میں پہنچے تو کیا جذبات تھے؟
نہیں بتا پا رہی کہ کہ کس طرح ان لمحات کو بیان کروں، جب داخل ہوتے ہیں تو ایک عجیب کشش محسوس کرتے ہیں، اس سے پہلے (حسین (ع)) کا صرف نام سنتے تھے مگر جب یہاں آتے ہیں تومعلوم ہوتا ہے کہ حسین کیا ہیں۔
ایکنا: آپ کے خیال میں دنیا سے اتنے لوگ ایک آدمی کی وجہ سے کیوں آتے ہیں؟
میرے خیال میں اس طرز و روش زندگی کی وجہ سے، میں سوچتی ہوں کہ کربلا صرف ایسی جگہ کہ ماضی میں ایک واقعہ رونما ہوا اور امام شہید ہوا بلکہ یہ تاقیامت ہمارے لیے درس گاہ ہے۔
ایکنا: واپسی پر دوستوں سے کیا کہیں گے؟
ان سے کہونگی کہ میرا دل کربلا میں رہ گیا ہے واپس ضرور جاونگی
دوبارہ کربلا آنا چاہیں گے؟
ضرور، لازما، میں کہتی ہوں کہ ہر مسلمان اور شیعہ کو آنا چاہیے اور تجربہ کرنا چاہیے اور پھر دوبارہ آکر تجدید بیعت کرنا چاہیے اور میں امام سے وعدہ کرتی ہوں کہ دوبارہ ضرور حاضر ہوجاونگی۔
ایکنا: یہاں خود کو محفوظ سجھتی تھی؟
بالکل،
ایکنا: ایسا اجتماع کہیں اور دنیا میں ہوتا ہوگا؟
نہیں، پورے راستے میں میں یہی سوچتی رہی کہ ایسا اجتماع کہاں ہوسکتا ہے جہاں سب لوگ ایک ہدف کے لیے جمع ہو، ممکن ہے صرف حج میں ایسا ہوسکے۔
کونسی چیز وجہ بنی کہ مرقد امام حسین(ع) کی زیارت کریں؟
ہم بعض اوقات زندگی میں راستہ کھو بیھَٹتے ہیں اور صرف پیسے کی چکر میں لگ جاتے ہیں، میرے لیے وجہ میری چار سال کی بیٹی بنی جو ہمیشہ سوال کرتی کہ زیارت امام حسین(ع) اور اربعین واک کیوں نہیں جاتی، لہذا میں یہاں آئی۔
ایکنا: کربلا کے بارے میں دنیا سے کیا کہنا چاہیں گے؟
یہ دنیا کا خوبصورت ترین شہر ہے ، ہر مسلمان کو یہاں آنے کا تجربہ کرنا چاہیے، پیدی روی یا اربعین واک کو دیکھنا چاہیے تاکہ واپسی پر عمر بھر کا سکون و آرام سوغات لے جاسکے کیونکہ اس کا تجربہ کاینات میں کہیں اور ممکن نہیں، ویڈیوز میں لوگوں کے جذبات خود دیکھے اور یہاں کی طرح کہیں اور لوگ آپس میں محبت نہیں کرتے۔
ایکنا: عراقیوں کے لیے کیا پیغام دینا پسند کریں گے؟
دل کی گہرائیوں سے شکریہ کہونگی اور امید ہے کہ امام حسین(ع) کے زواروں کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔/