عراقی الیکشن، اعتراضات اور قانون پر پابندی کی تاکید

IQNA

عراقی الیکشن، اعتراضات اور قانون پر پابندی کی تاکید

6:25 - October 13, 2021
خبر کا کوڈ: 3510417
تہران(ایکنا) الفتح الائنس نے شفاف گنتی اور درست نتائیج پر تاکید کرتے ہوئے اعتراضات قانون کے دائرے میں کرنے پر تاکید کی ہے، مقتدی صدر نے بھی مطالبات قانونی طریقے سے پیش کرنے پر زور دیا ہے۔

عراقی میڈیا کے مطابق الفتح الائنس کے ترجان احمد اسدی نے کہا ہے کہ بارہ ہزار الیکشن بوتھ کے نتائیج اب تک باقی ہیں اور اس سے نتائج پر اثر پڑ سکتا ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عراق میں اعتراضات سیاسی نہیں اور کسی خاص گروپ سے متعلق نہیں۔

 

اسدی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ لوگوں کی مناسب تعداد نے انتخابات میں شرکت کی تاہم بعض مشکلات کی وجہ سے کافی لوگ محروم رہیں اور الفتح الاینس پر ووٹ کو اہمیت دینے کا قایل ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ہم نتائیج کے اعلان کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے ساتھ رابطے میں ہیں اور شفاف گنتی پر تاکید کرتے ہیں۔

 

اسدی کا کہنا تھا کہ وہ اس مرحلے پر کسی پر الزام نہیں لگانا چاہتے تاہم درست نظارت اور تمام الیکشن بوتھ کے نتائیج پر مذاکرات کے ساتھ ہم آہنگی کی جارہی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ہمارا اعتراض سیاسی نہیں بلکہ شفافیت چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ قانون کے دائرے میں اعترض کیا جائے، حشد الشعبی حکومت کے حامی ادارہ ہے اور امید ہے نتاِیج شفاف طریقے سے اعلان ہوں گے۔

 

مقتدی صدر جو الیکشن میں کامیاب قرار دیے جارہے ہیں انکو کویت کے وزیراعظم نے فون کیا اور انکی جیت پر مبارک باد دی ، صدر نے انکے مثبت کردار کے حوالے سے انکا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک میں تعاون پر زور دیا۔

 

تاہم انتخابات میں نتائیج پر اعتراضات سامنے آرہے ہیں اور بعض پارٹیوں نے نتاِیج ماننے سے انکار کردیا ہے جبکہ مقتدی صدر نے قانون کے دائرے میں اعترضات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔/

4004464

نظرات بینندگان
captcha