ایپل اسٹور سے چین کی درخواست پر قرآنی ایپس ڈیلیٹ

IQNA

ایپل اسٹور سے چین کی درخواست پر قرآنی ایپس ڈیلیٹ

6:47 - October 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3510431
تہران(ایکنا) ایپل کمپنی نے چین کی درخواست پر اسٹور سے پسندیدہ قرآنی ایپلیکشن کو حذف کردیا ہے۔

ایپل انسایڈر نیوز کے مطابق چینی حکومت کی درخواست پر ایپل اسٹور سے ایک پسندیدہ قرآنی ایپ کو ختم کردیا گیا ہے۔

 

قرآن مجید ( Quran Majeed) پہلے  Apple Censorship کے نام سے جانا جاتا تھا؛ کمپنی جو  App Store پر نظارت کرتی ہے کے مطابق اس کو دنیا بھر میں صارفین کی حمایت حاصل ہے۔

 

ایپل کے مطابق مذہبی مواد سے عدم استفادے کی درخواست کے ساتھ اس ایپ کو چینی حکام کی درخواست پر ختم کیا گیا ہے۔

 

تاہم واضح نہیں کیا گیا ہے کہ اس ایپ سے کس چینی قانون کو خطرہ لاحق ہوا ہے ، کمپنی کے مطابق اس ایپ سے ۳۵ میلین مسلمان استفادہ کررہے ہیں۔

 

چینی حکومت اور ایپل حکام کی خاموشی

ایپل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم مقامی قوانین پر عمل کے پابند ہیں اور بعض اوقاف پیچیدہ امور یا مسائل پر گفت و شنید سے بعض مسائل حل ہوجاتے ہیں تاکہ صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرسکے۔

 

چین کی کیمونسٹ حکومت میں اسلام کو رسمی طور پر قبول کیا گیا ہے تاہم چینی حکومت کو اسلامی اور مسلم حقوق کی پامالی کے الزامات کا سامنا ہے۔

 

ایپل سنسر مینجربنیامین اسماعیل (Apple Censorship ) کا کہنا ہے: اس وقت ایپل چینی سنسر کا دفتر بن چکا ہے ان کو اس حوالے سے اقدام کرکے اس سلسلے کو روکنا ہوگا۔

 

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ چین سے بڑی مقدار میں زرمبادلہ ایپل کو حاصل ہوتا ہے اور وہ اس درآمد کو نہیں کھونا چاہتا تاہم چین سے ایسی وابستگی سے انکے مسائل میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔/

4005165

 

نظرات بینندگان
captcha