میلادالنبی ﷺ؛ مقابلہِ نعت خوانی کا اعلان

IQNA

میلادالنبی ﷺ؛ مقابلہِ نعت خوانی کا اعلان

6:58 - October 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3510433
تہران(ایکنا) جشن میلاد النبی اور ہفتہ وحدت کے موقع پر طلباء کے درمیان نعت مقابلے کا اہتمام مدرسہ علی ابن ابی طالب کے تعاون سے کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق عید میلاد النبی اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے پاکستان کے مختلف شہروں میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اسی حوالے سے کوئٹہ کےمدرسہِ علمیہ علی ابنِ ابیطالبؑ ہزارہ ٹاؤن کی جانب سے عیدِ میلادالنبی ﷺ کے پر مسرت موقع پر جوانوں طلبا کے درمیان نعت خوانی کے مقابلہ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں جیتنے والوں کے لیے نقد اور دیگر انعامات رکھے گیے ہیں۔

انعامات کی تفصیل:

اول پوزیشن: 10،000 روپے نقد انعام

دوم پوزیشن: 8،000 روپے نقد انعام

سوم پوزیشن: 6،000 روپے نقد انعام

اور مزید 5 خصوصی انعامات

شرائط

1۔ مقابلہ میں شرکت کرنے کیلئے عمر کی حد 16 سال سے لیکر 22 سال تک ہے۔

2۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 17 اکتوبر 2021 ہے۔

3۔ نعت خوانی کا یہ مقابلہ تین مراحل پر مشتمل ہے۔

پہلا مرحلہ 11 ربیع الاول، دوسرا مرحلہ 13 ربیع الاول اور آخری مرحلہ 17 ربیع الاول کو مدرسہِ علمیہ علی ابنِ ابیطالبؑ میں منعقد ہوگا۔

منتظمین کے مطابق کوئٹہ شہر کے مشہور و معروف ثناءخوان و نعت خوان اس مقابلے میں ججز کے فرائض انجام دیں گے۔

مقابلے سے متعلق تمام تر دیگر معلومات رجسٹریشن کے بعد شرکاء کو فراہم کی جائے گی۔

مزید معلومات اور رجسٹریشن کیلئے رابطہ ان نمبروں پر ممکن ہے۔

/ -03486817868-03158455594

 

نظرات بینندگان
captcha