Hajj 2022 میں عازمین کو 20Kg کے دو سوٹ کیس اور 7Kg کے کیری بیگ کی اجازت

IQNA

اہم خبر:

Hajj 2022 میں عازمین کو 20Kg کے دو سوٹ کیس اور 7Kg کے کیری بیگ کی اجازت

7:55 - May 13, 2022
خبر کا کوڈ: 3511844
تہران ایکنا: حاجیوں کو 20۔20 کلو کے دو سوٹ کیس اور 7 کلو کے ایک کیری بیگ کی اجازت ہوگی۔ سو سوٹ کیس اور بیگ حج کمیٹی مہیا کرائے گی۔ حاجیوں کے گھر پر ان کو یہ سب سامان ڈلیور کیا جائے گا۔

اردو نیوز کے مطابق حج کے تعلق سے اہم خبر آرہی ہے۔ حاجیوں کو 20۔20 کلو کے دو سوٹ کیس اور 7 کلو کے ایک کیری بیگ کی اجازت ہوگی۔ سو سوٹ کیس اور بیگ حج کمیٹی مہیا کرائے گی۔ حاجیوں کے گھر پر ان کو یہ سب سامان ڈلیور کیا جائے گا۔ وہیں مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ انڈونیشیا کے بعد ہندوستان سے سب سے زیادہ لوگ حج پر جائیں گے۔ تمام مراکز پر ویکسینیشن اور آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ وہیں اس مرتبہ 5000 مسلم خواتین بغیر محرم کے حج پر جائیں گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ خواتین بغیر خون کے رشتہ دار کے ساتھ بھی حج کر سکیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ جون سے فلائٹ شروع ہو جائیں گی۔

مہاراشٹر کے عازمین حج کے لئے آن لائن قرعہ اندازی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی نے ممبئی صابو صدیق مسافر خانہ میں واقع اپنے دفتر میں 4856 نششتوں کے لئے آن لائن قرعہ اندازی کا اہتمام کیا۔ واضح رہے کہ اس سال صرف 14 ریاستوں میں ہی عازمین حج کے لئے قرعہ اندازی ہو رہی ہے اور مہاراشٹر سمیت کیرالہ، تمل ناڈو، دہلی، مدھیہ پردیش میں آن لائن قرعہ اندازی کا سلسلہ مکمل ہو گیا ہے۔

حج کے مقدس سفر پر جانے کے خواہشمند ملک بھر کے مسلمانوں کے لیے بڑی خبر ہے کہ اس مرتبہ 80 ہزار عازمین حج پر جائیں گے۔ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ اس سال ہونے والے حج کے لیے 80 ہزار ہندوستانیوں کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں عازمین حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچتے ہیں۔ لیکن گزشتہ 2 سال سے کورونا کی وبا کی وجہ سے کافی پابندیاں تھیں۔ تاہم اب سعودی عرب نے ان پابندیوں کو ہٹا دیا ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha