مسیحی شناخت کی تقویت میں قرآنی کردار پر تاکید

IQNA

مسیحی شناخت کی تقویت میں قرآنی کردار پر تاکید

7:40 - May 18, 2022
خبر کا کوڈ: 3511880
تہران(ایکنا) مذہب شناس جرمن اسکالر کلاوس فون اسٹاوچ کا کہنا ہے کہ قرآن کریم حضرت مریم(س) کی داستان کے حوالے مادر مسیح(ع) کی پاکیزگی پر تاکید سے مسیحیت کی تقویت کرتا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق جرمن کلن یونیورسٹی استاد اور مذہب شناس اسکالر کلاوس فون اسٹاوچ نے تھیولوجی میں کیتھولک یونیورسٹی سے تعلیمات حاصل کی ہے۔

 

کلاوس فون اسٹاوچ 2008 سے پاڈربورن یونیورسٹی میں پڑھا رہے ہیں اور مختلف بین المذاہب نشستوں میں شریک رہا ہے۔

 

کلاوس فون اسٹاوچ کی تحریر پڑھنے والے کافی لوگ ہیں انہوں نے بین المذاہب تطبیقی مطالعے کے لیے علمی مرکز  (CTSI) بن میں قایم کیا اور انہی دنوں اس مرکز کا افتتاح متوقع ہے۔

 

نیوز ایجنسی «katholisch.de» نے قرآنی اہمیت کے حوالے سے کلاوس فون اسٹاوچ کی تحریر شایع کی ہے جسمیں مسیحی شناخت میں قرآنی کردار پر بحث کی گئی ہے جس کا خلاصہ کچھ یوں ہے:

 

کلاوس فون اسٹاوچ  کے مطابق قرآن عیسائی تشخص کو مضبوط کرتا ہے، انکا کہنا تھا کہ کہ مکتب پر تنقید درست ہے اور خطرہ موجود ہے کہ مسیحی دنیا امپریالیسم سسٹم کی خدمت میں قرار دیا جائے اور یہ بڑا خطرہ ہے اور حضرت مسیح کو بت بنایا جاسکتا ہے اور قرآن مجید واضح انداز میں اس کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

 

کلاوس فون اسٹاوچ قرآن مجید میں حضرت مریم کی داستان کی بات کرتا ہے اور اس میں وہ مادر مسیح کی پاکیزگی کی بات اور تاکید کرتا ہے جب کہ قرآن سے قبل حضرت مریم کی ذات پر حرف اٹھایا جانے لگا تھا۔

 

انکا کہنا تھا: قرآن مجید کی کوشش ہے کہ یہودیت اور مسیحیت کو ایک متقابل رابطے میں قرار دیا جایے جب کہ اس کے  مسیحی علما کے برعکس قرآن مجید کوشش کرتا ہے کہ  مسیحیت کو یہودیت کی جگہ قرار دینے سے گریز کرے تاکہ سب لوگ بقائے باہمی کے تناظر میں امن و محبت سے رہیں۔/

4057630

نظرات بینندگان
captcha