حق و صبرپر قرآنی تاکید دائمی اور بنیادی دستورالعمل ہے

IQNA

رهبر انقلاب اسلامی طلبا اجتماع سے خطاب:

حق و صبرپر قرآنی تاکید دائمی اور بنیادی دستورالعمل ہے

8:22 - September 18, 2022
خبر کا کوڈ: 3512737
ایکنا تہران- حضرت آیت‌الله خامنه‌ای نے سازشوں کے مقابل اربعین کو بہترین انداز میں منانے پر تاکید کرتے ہویے تواصی با الحق اور تواصی با الصبر کو دائمی قرآنی فارمولا قرار دیا۔

ایکنا نیوز- مقام معظم رهبری ویب سائٹ کے مطابق اربعین سید و سالار شهیدان کے موقع پر حسینیه امام خمینی(ره) میں بڑی تعداد میں طلبا موجود تھے جنہوں نے رهبر انقلاب اسلامی کے ساتھ تجدید بیعت کیا اور  «لبیک یا حسین» کے نعرے لگائے۔

چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر یونیورسٹی طلبا کی شرکت سے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اربعین مارچ کو ایک ایسا معجزہ قرار دیا جسے انسانی تدبیر اور پالیسیوں کے ذریعے منظم نہیں کیا جاسکتا۔ آپ نے فرمایا کہ یہ دست خدا ہے جو اس عظیم جلوے کے ذریعے بشارت دے رہا ہے کہ ہمارے سامنے راستہ روشن ہے اور قابل عمل ہے ۔ 

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ سید الشہدا کا یہ سربلند پرچم یعنی اربعین مارچ اس سال پہلے سے زیادہ پرشکوہ اور منظم انداز میں انجام پایا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

آپ نے نوجوانوں کو نصحیت فرمائی کہ وہ اپنی جوانی کی قدر کو سمجھیں اور پاکیزگی قلب کے ساتھ عزاداری حسین کا خصوصی اہتمام کریں۔ 

رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب سے پہلے طلبا نے زائرین کربلا سے یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے لیبک یا حسین کے فلک شگاف نعرے بھی بلند کیے۔

اس پروگرام میں معروف عالم حجت‌الاسلام عالی نے ظہور امام کے لیے آمادگی کو شرط لازم قرار دیتے ہویے کہا: زیارت اربعین کا عظم اجتماع عالمی اتحاد و وحدت اور ظہور کے لیے بہترین فرصت فراہم کرتا ہے۔

پروگرام میں  محمد کاویان نے زیارت اربعین کی تلاوت کی جب کہ معروف نوحہ خواں میثم مطیعی نے نوحہ خوانی کی۔/

نظرات بینندگان
captcha