مخاطب‌شناسی اور مزاج شناسی اربعین کے پروگراموں کی ضرورت ہے + فلم

IQNA

بین الاقوامی مبلغ ایکنا سے؛

مخاطب‌شناسی اور مزاج شناسی اربعین کے پروگراموں کی ضرورت ہے + فلم

8:47 - September 18, 2022
خبر کا کوڈ: 3512739
ایکنا نیوز- بین الاقوامی مبلغ اور دانشور حجت‌الاسلام والمسلمین یحیی جهانگیری نے اربعین امام کے حوالے سے کہا کہ مکان و زمان اور مخاطب کے مزاج کو دیکھ کر تبلیغ کی ضرورت ہے۔

ایکنا نیوز- یونیورسٹی اور مدرسہ استاد اور بین الاقوامی مبلغ حجت‌الاسلام والمسلمین یحیی جهانگیری جو تبیغ معارف اهل‌بیت(ع) کے لیے آسٹریلیا میں ہے انہوں نے اربعین امام حسین کے موضوع پر ایکنا سے گفتگو میں کہا کہ معارف اہل بیت میں غیرمسلم تک دلچسپی لیتے ہیں اور 

«حب الحسین یجمعنا» شعار کے ساتھ دیگر ثقافت و مذاہب اور اقوام کو محبت حسین کی چھتری تلے ہم جمع کرسکتے ہیں، انکی گفتگو کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔

ایکنا ـ اربعین کے حوالے سے سوال ہے کہ اربعین کو بیرونی دنیا میں کسقدر لوگ جانتے ہیں؟

ـ کہتے سکتے ہیں کہ آخری سالوں میں بالخصوص سال ۲۰۱۶ کے بعد سے اربعین کو ایک عالمی ایونٹ کا درجہ حاصل ہوچکا ہے اور دنیا کے اکثر لوگ اب اربعین سے واقف ہورہے ہیں۔

 

مخاطب‌شناسی  اور مزاج شناسی اربعین کے پروگراموں کی ضرورت ہے + فلم

 

بیرون ممالک میں چہلم امام نے کافی اثر کیا ہے اور اکثر لوگ اس رسم میں شرکت کے خواہشمند ہیں اور جنہوں نے اربعین میں شرکت کی ہیں وہ دیگر لوگوں کو شوق کے ساتھ سفر سے آگاہ کرتے ہیں۔

 

ایکنا ـ بیرون ملک مجالس میں کیا مواد پیش کرنا چاہیے تاکہ مسلم جوان زیادہ ان پیغامات کی طرف رجوع کریں؟

اس حوالے سے چند نکات کی طر توجہ کرنی چاہیے کہ وہاں لوگوں کی ثقافت اور فضا کو دیکھ کر بات کرنے کی ضرورت ہے، وہاں جو جوان زندگی بسر کرتے ہیں خاص طرز فکر رکھتے ہیں اور وہاں کے حالات کو درک کرنے کی ضرورت ہے اور ہاں پر اپنی مخصوص سوچ یا فکر کو لاگو قطعا نہیں کرسکتے بلکہ مخاطب کی سوچ، طرز زندگی اور ضرورتوں کو مد نظر رکھ پیغام دینا ہوگا۔/

 

4085842

نظرات بینندگان
captcha