طاہر اشرفی کو علما بورڈ پنجاب کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا

IQNA

طاہر اشرفی کو علما بورڈ پنجاب کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا

19:00 - September 20, 2022
خبر کا کوڈ: 3512759
سیاسی اختلافات کے بناء پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ زرائع

ایکنا نیوز- سوشل ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان علما کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی کو متحدہ علما بورڈ پنجاب کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق طاہر اشرفی کو وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کے اگلے روز ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے مریم اورنگزیب اورجاویدلطیف پر مقدمے پربات کی اورطاہر اشرفی پردباؤ ڈالاگیا کہ معاملہ علما بورڈ میں جانے پر حق میں فیصلہ دیا جائے تاہم طاہراشرفی کا مؤقف تھاکہ علما بورڈ کو غیر سیاسی رکھا جائے۔

ذرائع طاہر اشرفی کے مطابق عمران خان حکومت کی بھیجی گئی درخواستوں پر شریعت کے مطابق فیصلے دیے گئے ہیں، بعض زرایع کے مطابق سنی تحریک کے حامد رضا کو نیا چیرمین علما بورڈ بنایا گیا ہے تاہم اسکی تصدیق اب تک نہ ہوسکی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha