لندن مرکز میں نایاب قرآنی نسخے کی نیلامی کا اعلان

IQNA

لندن مرکز میں نایاب قرآنی نسخے کی نیلامی کا اعلان

9:30 - September 21, 2022
خبر کا کوڈ: 3512763
ایکنا تہران- ساتبیز نیلامی مرکز لندن کے آرٹ شعبے میں نایاب قرآنی نسخہ اور چند دیگر آثار کو نیلامی میں پیش کیا جائے گا۔

ایکنا نیوز- الرایہ نیوز کے مطابق ساتبیز نیلامی سنٹر لندن میں ایک نایاب قرآنی نسخہ کو دیگر خطی نسخوں کے ہمراہ اگلے مہینے پیش کرنے کا اعلان ہوا ہے۔

نیلام میں ہندوستانی میناچر، جواہرات اور دیگر تاریخی اشیاء بھی پیش کی جائے گی۔

مذکورہ نمایش لندن نیلامی «ہند و اسلام آرٹ» شعبے کے زیراہتمام منعقد کی جارہی ہے۔

ہند و اسلام آرٹ گیلری کے ڈائریکٹر بنڈیکٹ کارٹر کا کہنا تھا کہ نادر قرآن نسخہ جو سونے کے پانی سے مزین ہے اس میں خوبصورت تزئین و آرائش کا کام کیا گیا ہے۔

کارٹر کا کہنا تھا: یہ نسخہ اب بھی اچھی حالت میں ہے جو صفویہ دور کا یادگار قرآنی نسخہ ہے۔

تخمینہ لگایا جاتا ہے کہ اس نسخے کی قیمت چار لاکھ سے چھ لاکھ پونڈ تک ہوسکتی ہے۔

دیگر نادر آثار میں کہا جاتا ہے کہ «شاهنامه شاه طهماسب» کا ایرانی خطی نسخہ بھی پیش ہوگا جو ایرانی آرٹ اور ظرافت کاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مذکورہ آثار اسلامی دور سے متعلق ہیں جو نیلامی میں پیش ہوں گے۔/

4086655

نظرات بینندگان
captcha