۲۸ صفر کی عزاداری کی مناسبت سے نجف میں قرآنی موکب قایم

IQNA

۲۸ صفر کی عزاداری کی مناسبت سے نجف میں قرآنی موکب قایم

8:19 - September 24, 2022
خبر کا کوڈ: 3512778
ایکنا تہران- حرم مطهر عباسی سے وابستہ قرآنی مرکز کے تعاون سے زائرین کے لیے نجف میں پانچ قرآنی موکب قایم کیے گیے ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق آستانہ مقدس عباسی سے وابستہ قرآنی علمی مرکز کے تعاون سے رحلت رسول گرامی اسلام (ص) کی مناسبت سے قرآنی موکب قایم کیا گیا ہے۔

آستانہ عباسی کے قرآنی امور کے ڈائریکٹر مهد المیالی کا کہنا تھا: مذکورہ موکب آستانہ قرآنی کے تعاون سے لگائے گیے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ قرآنی موکبوں کو زائرین کے راستے پر لگایے گیے ہیں جو رحلت پیغمبر اعظم(ص) کی مناسبت سے نجف میں زیارت حرم امام علی(ع) کے لیے آرہےہیں۔

 

المیالی کا کہنا تھا: ان موکبوں میں درست تلاوت و قرآت اور نماز میں درست سورہ حمد و سورہ پڑھنے کی تربیت دی جائے گی۔

قرآنی امور کے ڈائریکٹر احمد الزاملی کا کہنا تھا: مذکورہ قرآنی مواکب المشخاب، ناحیه الحریه، الرضویه اور العباسیه میں قایم کیے گیے ہیں جہاں پچیس ماہرین تجوید و تلاوت خدمات انجام دیں رہے ہیں۔/

4087323

نظرات بینندگان
captcha