بین الاقوامی گروپ: لاہور میں نیوز کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایمپلی فائر ایکٹ کے ناجائز استعمال کو ہم ہرگز نہیں مانیں گے، ضلع بندیوں کی آڑ میں علماء، ذاکرین کیساتھ ساتھ شہر سے باہر مقیم فیملیز کو اپنے علاقوں میں داخلے سے روکا جا رہا ہے، کالعدم دہشتگرد جماعتوں کو امن کمیٹیوں میں بیٹھا کر انتظامیہ نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں بکھیرنے میں مصروف ہے۔
07:12 , 2015 Oct 15
بین الاقوامی گروپ: لاہور میں ہونیوالی کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور ڈی جی حج کو فوری طور پر برطرف کرکے ان کیخلاف سانحہ منٰی میں حجاج کیساتھ ناروا سلوک برتنے اور بدانتظامی کے ارتکاب پر مقدمہ درج کیا جائے، سعودی عرب کے مفتی اعظم و دیگر مفتیان بادشاہت کے دفاع میں جو فتاوے جاری کر رہے ہیں، وہ اسلامی اصولوں کی کھلی اور صریحاً خلاف ورزی ہیں۔
09:40 , 2015 Oct 14
بین الاقوامی گروپ: بحرین کے عوام نے سیاسی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک بار پھر مظاہرے کئے ہیں۔
09:26 , 2015 Oct 14
بین الاقوامی گروپ: پاکستان کے صوبہ پنجاب و سندھ اور دیگر صوبوں میں داعش کے نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔سی ٹی ڈی نے 53 داعش دہشت گردوں پر مشتمل فہرست بھی تیار کردی ہے جبکہ داعش اور وہابی مراکز کا آپس میں گہرا گٹھ جوڑ ہے، طالبان کےحامی وہابی مراکز اب داعش کے حامی بن گئے ہیں۔
09:14 , 2015 Oct 14
بین الاقوامی گروپ: یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک نے کہا ہے کہ سعودی عرب، امریکہ اور اسرائیل تین شیطانی مثلث ہیں جو علاقائی اور عالمی سطح پر عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔
09:07 , 2015 Oct 14
بین الاقوامی گروپ: سعودی عرب کے حکام کی نااہلی ، لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے اس سال منی میں المناک سانحہ رنما ہوا جس میں 28 ممالک کے 5000 سے زائد حجاج کرام شہید ہوگئے جن میں 99 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ پاکستان اپنے حجاج کی تعداد کا بتدریج اعلان کررہا ہے۔
08:51 , 2015 Oct 13
بین الاقوامی گروپ: پیر کے دن سی بی ایس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جب تک شام میں اقتدار بشار لااسد کے ہاتھ میں ہے، اس وقت تک دہشت گرد گروہ داعش کو شکست دینے کے لئے شامیوں کو ٹریننگ دینا ایک مشکل کام ہوگا۔
08:37 , 2015 Oct 13
بین الاقوامی گروپ: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ریڈیو اور ٹی وی کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: دشمن، عوام کے اعتقادات کو بدلنے اور اسلامی نظام کو اندرونی سطح پر ختم کرنے کی تلاش و کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔
08:31 , 2015 Oct 13
بین الاقوامی گروپ: یمن کی اعلی کونسل کے رکن عبدالرحمان مختار نے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب، یمن میں مشترکہ جاسوسی کی کارروائیاں انجام دے رہے ہیں اور ان کے مشترکہ لڑاکا طیارے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کر رہے ہیں-
08:11 , 2015 Oct 13
بین الاقوامی گروپ: عراق کی مشترکہ آپریشنل کمان کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراقی لڑاکا طیاروں کے حملے میں دہشت گرد گروہ داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی زخمی ہو گیا ہے۔
09:40 , 2015 Oct 12
بین الاقوامی گروپ: عراق اور شام کے وسیع علاقوں پر قابض انتہا پسند گروپ داعش کے ایک بھاری بھر کم اور فربہ جنگجو داعش میں شمولیت اختیار نہ کرنے پر ایک چودہ سالہ بچے کے ہاتھ اورپاوں کاٹ ڈالے۔
09:15 , 2015 Oct 12