برطانوی سیاست دان قرآن میں تحریف کا خواہاں!

IQNA

برطانوی سیاست دان قرآن میں تحریف کا خواہاں!

11:44 - September 17, 2014
خبر کا کوڈ: 1451071
بین الاقوامی گروپ: برطانوی سیاست دان اور جرنلسٹ کریسٹوفر مانکٹون نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ قرآن کی بعض آیات کو حذف اور اسکی سرعام تلاوت پر پابندی لگا دی جائے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «rawstory» کے مطابق، سابق برطانوی وزیر اعظم ،مارگریٹ تھیچر کے مشیر برطانوی سیاست دان اور جرنلسٹ کریسٹوفر مانکٹون نے ایک آرٹیکل میں کہا ہے کہ بعض قرآنی آیتیں قتل اور ماردھاڑ پر ابھارتی ہیں
انہوں نے امریکن کانگرس سے مطالبہ کیا کہ ان آیتوں کے حوالے سے قانون سازی کی جائے
کریسٹوفر مانکٹون نے امریکہ اور صھیونی رژیم کے مظالم کو نظر  انداز کرتے ہوئے دعوی کیا  ہے کہ گذشتہ پچیس سالوں سے دنیا میں اکثر قتل کے واقعات مسلمانوں کی جانب سے اور «الله» کے نام پر پیش آئے ہیں۔ 
کریسٹوفر مانکٹون نے اس آرٹیکل میں مزید کہا ہے : ان واقعات کا سرچشمہ کہاں ہے ؟ کافی ہے کہ اس مقدس کتاب پر ایک نظر ڈالی جائے
انہوں نے مزید کہا : اعلی بزدل حکام اس بات کی جرات نہیں کر سکتے کہ اس کتاب کا راستہ روکے کیونکہ وہ اسکے رد عمل سےڈرتے ہیں
برطانوی سیاست دان مزید لکھتا ہے : اسلام مخالفوں کو قرآن کی کم از کم بعض آیتوں پر پابندی کی کوشش کرنے چاہیے جو کافروں کے خلاف ابھارنے والی ہیں
انہوں نے تجویز دی ہے کہ امریکن کانگرس کو ان آیتوں کی پہچان اور پابندی کے حوالے سے قانون سازی اور ان آیتوں کے پڑھنے کو جرم قرار دینا چاہیے  اور جرم کے مرتکب افراد کو سخت سزا دینے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔

1450545

نظرات بینندگان
captcha