عمار حکیم: عراق صیھونی رژیم سے تعلقات کبھی بحال نہیں کرسکتا

IQNA

عمار حکیم: عراق صیھونی رژیم سے تعلقات کبھی بحال نہیں کرسکتا

7:38 - October 18, 2020
خبر کا کوڈ: 3508364
تہران(ایکنا) حکمت ملی کے رھنما نے تاکید کی ہے کہ بغداد کسی صورت صیھونی رژیم سے رابطہ بحال نہیں کرے گا۔

عراق کی حکمت ملی پارٹی کے رھنما «سید عمار حکیم» نے کہا ہے کہ عراق کی سیاسی، سیکورٹی اور اقتصادی مشکلات ایکدوسرے سے جڑی ہوئی ہیں اور ملکی استحکام سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

 

حکمت ملی عراق رھنما نے انتخابات کے حوالے سے کہا : آنے والا الیکشن انتہائی اہم ہے اور قومی و قبائلی رھنماوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے تمام رھنما عوام کو الیکشن میں شرکت کے لیے بھرپور کردار ادا کریں تاکہ آنے والے مسائل کے حل کے لئے وہ کردار ادا کرسکے۔

 

حکیم نے اسرائیل سے تعلقات کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وقت گزرنے سے فلسطینوں کا حق نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور اسرائیل سے تعلقات بحالی کسی صورت ممکن نہیں۔/

3929732

نظرات بینندگان
captcha