پاپ: قط و بھوک انسانیت کے لیے مسئلہ نہیں شرم آور ہے

IQNA

پاپ: قط و بھوک انسانیت کے لیے مسئلہ نہیں شرم آور ہے

7:42 - October 18, 2020
خبر کا کوڈ: 3508365
تہران(ایکنا) پاپ فرانسیس نے عالمی ادارہ برائے خوراک (فائو) کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر کہا ہے بھوک و قحط انسانیت کے لیے شرم آور ہے۔

کھیتولک رھنما پاپ فرانسیس نے عالمی ادارہ خوراک کے قیام کی پچھترویں برسی پر ڈائریکٹر کے نام ایک پیغام میں کہا کہ بھوک ایک بحران نہیں بلکہ شرم آور رسوائی ہے۔

 

پاپ نے ویڈیو پیغام میں کہا: آپکی ذمہ داری خوبصورت ہے کیونکہ آپ بھوک مٹانے اور خوراک رسانی کی ذمہ داری ادا کرتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: بھوک خوراک کے تقیسم میں غیرعادلانہ نظام، سرمایے کی نادرست گردش اور ایکو سسٹم مشکلات کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے ۔

 

کھیتولک رھنما نے کہا کہ اکثر جگہوں پر بڑی مقدار میں خوراک ضایع کیا جاتا ہے اور ہم ان مسائل سے لاتعلق نہیں رہ سکتے۔

 

پاپ فرانسیس نے اس سال کے لیے  «ملکر پرورش اور ترقی کریں گے. ہمارے اقدامات ہمارا مستقبل ہے» کے عنوان کو بہترین قرار دیا۔

 

انکا کہنا تھا: پچھتر سالوں میں فائو نے جان لیا ہے کہ ہماری تولیدات کافی نہیں اور خوراک رسانی کے لیے مطمین سسٹم کا ہونا لازم ہے۔

 

پاپ نے اس رپورٹ پر افسوس کا اظھار کیا کہ ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھوک سے مرنے والوں کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے اور کورونا نے اس پر مزید بحران پیدا کردیا ہے۔/

3929695

نظرات بینندگان
captcha