سینچری ڈیل پر حماس کو پیشکش کا انکشاف

IQNA

سینچری ڈیل پر حماس کو پیشکش کا انکشاف

7:45 - October 18, 2020
خبر کا کوڈ: 3508366
تہران(ایکنا) حماس کے مطابق امریکہ نے تنظیم کو سینچری ڈیل پر معاملے کی پیشکش کی ہے جسے حماس نے رد کردیا ہے۔

حماس رھنما «صالح العاروری» کے مطابق امریکہ اس گفتگو سے چاہتا تھا کہ فلسطینی گروپوں میں وحدت کی فضاء کو مخدوش کریں۔

حماس رھنما کے مطابق اس طرح کی ملاقات کا مقصد دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کو دھمکی آمیز پیغام پہنچانا تھا۔

 

انکا کہنا تھا: صیھونی رژیم مسئلہ فلسطین کو مٹانے کا پروگرام بنا چکا ہے اور اس پر امریکہ عمل پیرا ہے ۔

اسرائیل کو اس وقت تک قانونی رژیم نہیں کہا جاسکتا جب تک مسئله فلسطین موجود ہے. صیھونی رژیم مسئلہ فلسطین کے حوالے سے کسی معاہدے پر عمل نہیں کرنا چاہتا اور واضح طور پر اس مسئلے کو ختم کرنے کی سازش پر کام کررہا ہے۔

 

العاروری نے امارات و بحرین کے صیھونی رژیم سے معاملے کے حوالے سے کہا: یہ ایک امریکی سازش ہے جسکا مقصد مسئله فلسطین کو مٹانا ہے۔/

3929725

نظرات بینندگان
captcha