پاکستان میں شہادت امام علی علیہ السلام کے موقع پر ماتم و مجلس

IQNA

پاکستان میں شہادت امام علی علیہ السلام کے موقع پر ماتم و مجلس

10:39 - April 25, 2022
خبر کا کوڈ: 3511741
مختلف شہروں میں شہادت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام پر جلوس نکالے گیے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہادتِ حضرت علی علیہ السلام  کے موقع پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے گیے اور مجالسِ عزا برپا کی گئی۔

 

جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں یومِ شہادتِ حضرت علی کے موقع پر علم اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس چاہ بوہڑ والا سے برآمد ہو گیا اور جلوس دوپہر 2 بجے امام بارگاہ کاشانۂ شبیر لال کرتی پر اختتام پزیر ہوا۔

 

کمالیہ میں یومِ شہادتِ حضرت علی کا مرکزی جلوس برآمد ہو ا اور یہ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزر کر مرکزی امام بارگاہ میں پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔

 

پاکستان میں شہادت امام علی علیہ السلام کے موقع پر ماتم و مجلس

 

کراچی میں یومِ شہادتِ حضرت علی کا جلوس نشتر پارک سے نکالا گیا

 

جلوس روایتی راستوں سے گزرتا ہوا کھارادر حسینیاں ایرانیاں امام بارگاہ پر ختم ہوا۔

 

پاکستان میں شہادت امام علی علیہ السلام کے موقع پر ماتم و مجلس

مجلس و جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس کی طرف آنے والی سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

 

لاہور میں یومِ شہادتِ حضرت علیؓ کے موقع پر جلوسوں، مجالس اور امام بارگاہوں کوسیکیورٹی دی گئی اور سی سی پی او لاہور کے مطابق شہر بھر میں اس سلسلے میں 5 ہزار سے زائد افسران اور جوان تعینات تھے۔

 

کوئٹہ میں جلوس عزا رات نو بجے علمدار روڑ سے برآمد ہوا جو میکانگی روڑ سے ہوتا ہوا مقامی امام بارگاہوں پر اختتام پزیر ہوا۔

 

پولیس کی جانب سے جلوس کی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔/

نظرات بینندگان
captcha