حجت الاسلام سید عمار حکیم کی زائرینِ اربعین کے لیے بہترین شرائط مہیا کرنے پر تاکید

IQNA

حجت الاسلام سید عمار حکیم کی زائرینِ اربعین کے لیے بہترین شرائط مہیا کرنے پر تاکید

19:51 - August 28, 2022
خبر کا کوڈ: 3512610
عراقی قومی دستوں کے اتحاد کے سربراہ حجت الاسلام سید عمار حکیم نے اربعین حسینی کی زیارت میں شرکت کرنے والے غیر ملکی زائرین کے خلاف بعض مشتبہ افکار کے خلاف خبردار کیا ہے۔

حوزہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراقی قومی دستوں کے اتحاد کے سربراہ حجت الاسلام سید عمار حکیم نے عراقی قوم اور حکام کو اربعین حسینی کی زیارت میں شرکت کرنے والے غیر ملکی زائرین کے خلاف بعض مشتبہ افکار کے خلاف خبردار کیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا: اس وقت جب حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کی زیارت کو آنے والے پیدل کاروانوں نے ملک کے جنوبی اور دور دراز مقام سے زیارتِ اربعین کے مراسم کو دوبارہ احیاء کرنا شروع کیا ہے اور بیرون ملک سے بھی بیسیوں زائرین ان مراسم میں شرکت کرتے ہیں، اس لیے ہم حکومتی اور سماجی اداروں، عشائر اور مختلف قبائل، حسینی موکب داروں اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عراقی اور غیر عراقی زائرین کے استقبال کے لیے اپنی پوری توانائیاں صرف کریں۔

حجت الاسلام سید عمار حکیم نے غیر ملکی زائرین اور اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کے خلاف فتنہ پرستوں اور منافقین کی بعض مشتبہ افکار کے ان نتائج اور اہداف کے بارے میں خبردار کیا ہے جو عراقی قوم کی اعلیٰ اقدار سے متصادم ہیں۔

عراقی قومی دستوں کے اتحاد کے سربراہ نے عراقی قوم کو زیارتِ اربعین کے لیے ایسی بہترین شرائط مہیا کرنے کی دعوت اور تاکید کی ہے جو عراقیوں کی انسانی، اسلامی، عربی اور قومی شناخت کو ظاہر کرتی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha