ڈنمارک میں اسلامی ممالک کے سفارت خانے اور مسجد کے قریب قرآن سوزی

IQNA

گستاخی جاری؛

ڈنمارک میں اسلامی ممالک کے سفارت خانے اور مسجد کے قریب قرآن سوزی

7:47 - August 13, 2023
خبر کا کوڈ: 3514765
ایکنا ڈنمارک: اسلام مخالف شدت پسند گروپ نے اسلام اور قرآن دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دارالحکومت میں ایک بار پھر قرآن سوزی کی ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے اناطولیہ نیوز کے مطابق جمعے کے دن " ڈنمارک وطن دوست" پارٹی کے نام سے شدت پسند گروپ نے پاکستان، الجزایر، انڈونیشیا اور مراکش کے سفارت خانے کے سامنے ایک مسجد کے پاس قرآن مجید کو جلانے کا اقدام کیا۔

مذکورہ گروپ کے اراکین کے ہاتھوں میں اسلام مخالف نعروں کے پلے کارڈز موجود تھے اور یہ نعرے بھی لگا رہے تھے، گروپ نے اس اقدام سے قبل سوشل میڈیا پر قرآن سوزی کی ویڈیوز بھی شئیر کیا تھا۔

اناطولیہ نیوز کے مطابق اس اقدام کو پولیس کی اجازت سے انجام دیا گیا ہے اور فیس بک پر اس پوسٹ اور کچھ ریسٹریکشن رکھ دیے گیے ہیں۔

 

مذکورہ گروپ کے شدت پسندوں نے اس سے قبل بھی ایران، ترکی، عراق، مصر اور سعودی عرب کے سفارت خانوں کے سامنے قرآن سوزی کی تھی۔

 

مذکورہ گروپ نے گذشتہ ہفتے کو خبردار کیا تھا کہ پورے ملک میں قرآن سوزی کے سلسلے کو پھیلایا جائے گا۔

 

قرآن سوزی کے ردعمل میں کافی اسلامی ممالک ڈنمارک اور سوئیڈن کی پابندی اور قرآن سوزی بارے قانون سازی کا مطالبہ کرچکے ہیں اور اقوام متحدہ کی جانب سے قرار داد بھی پاس ہوچکی ہے جس میں ان اقدامات کی مذمت کی گیی ہے۔/

 

4161846

نظرات بینندگان
captcha