ڈنمارک قرآن سوزی پر القاعدہ کی دھمکی سے پریشان

IQNA

ڈنمارک قرآن سوزی پر القاعدہ کی دھمکی سے پریشان

3:59 - August 17, 2023
خبر کا کوڈ: 3514788
ایکنا سوئیڈن: ڈنمارک کے وزیر قانون نے قرآن سوزی کے بعد القاعدہ کی دھمکی کو سنجیدگی سے لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکنا- خبررساں ادارے الشروق نیوز کے مطابق ڈنمارک کے وزیر انصاف و قانون پیٹر هوملگارڈ، کا کہنا تھا کہ انکا ملک القاعده کی کارروائی کی دھمکی کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔

 

ہفتے کو ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ القاعده نے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ قرآن سوزی کے خلاف سوئیڈن اور ڈنمارک پر حملہ کریں۔

 

ڈنمارک کی انٹلی جنس سروسز نے تصدیق کی ہے کہ قرآن سوزی کے خلاف سنجیدگی سے حملوں کا خطرہ موجود ہے۔

 

وزیر نے ایک بار پھر قرآن سوزی بارے قانون سازی کی طرف اشارہ کیا تاہم نہیں کہا کہ کب اور کیا اقدام ہوگا۔

 

دوسری جانب ملک میں شدت پسند گروپس قرآن سوزی پر پابندی کا آزادی بیان کے منافی قرار دیتے ہیں۔

 

ایک ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ القاعده نے کہا ہے کہ مغرب نے شارلی ہیبڈو پر حملے کا پیغام درک نہیں کیا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ روزنامه «شارلی ابدو» نے سال ۲۰۱۵ میں رسول گرامی اسلام (ص) کی توہین کی تھی جس کے آفس پر حملہ ہوا تھا اور القاعدہ نے ذمہ داری لی تھی۔

 

دوسری جانب قرآن سوزی کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے ہورہے ہیں تاہم علما کا کہنا تھا کہ ان مظاہروں کو پرامن ہونا چاہیے ورنہ توہین کرنے والوں کا موقف درست ثابت ہوگا۔/

 

4162853

نظرات بینندگان
captcha