قدس میں اسلامی قرآنی محافل اور تشخص کی مضبوطی

IQNA

قدس میں اسلامی قرآنی محافل اور تشخص کی مضبوطی

17:35 - August 22, 2023
خبر کا کوڈ: 3514817
ایکنا فلسطین: قدس شریف کی مسجدالاقصی میں قرآنی محافل یہاں قدس اور بیت المقدس کی تشخص کی پائیداری کی علامت ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے فلسطین نیوز کے مطابق مسجد الاقصی میں  قدس کے شہریوں کی جانب سے مختلف پروگرامز رکھے جارہے ہیں جنکا مقصد یہاں پر صیونی غاصب رژیم کے تسلط کی سازش کو روکنا اور قدس کی تشخص کو برقرار رکھنا ہے۔

اسی حوالے سے قدس شریف میں قرآنی محافل کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد قدس شریف میں اسلامی اور فلسطینی تشخص کو باقی رکھنا ہے۔

 

زید بن ثابت قرآنی مرکز کے ڈائریکٹر عبدالرحمن بکیرات کا کہنا تھا: جو چیز ہماری قوم کو عزت دے سکتی ہےخدا کی کتاب ہے اور اسی لیے نئی نسل کو ہم اس کتاب سے روشناس کرا رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا: مسجدالاقصی کا ہم پر حق بنتا ہے کہ ہم اسکے دفاع کے لئے کسی کاوش سے دریغ نہ کریں۔

انکا کہنا تھا: مسجد الاقصی میں قرآنی ورکشاپ کا اہتمام یہاں کی تشخص کے لیے ہے اور اس سے بچوں کا مسجد سے شوق بڑھے گا۔/

 

4163933

نظرات بینندگان
captcha