مومیکا قرآن سوزی سے پیچھے ہٹ گیا، سوئیڈن حکام کی اسلامی سربراہوں سے رابطہ

IQNA

مومیکا قرآن سوزی سے پیچھے ہٹ گیا، سوئیڈن حکام کی اسلامی سربراہوں سے رابطہ

4:21 - September 11, 2023
خبر کا کوڈ: 3514927
ایکنا اسٹاک ہوم: سریڈیو سوئیڈن کے مطابق گستاخ قرآن سلوان مومیکا نے قرآن جلانے کی درخواستوں کو واپس لے لیا ہے۔

ایکنا نیوز- سوئیڈن میڈیا کے مطابق ریڈیو سوئیڈن نے خبر دی ہے کہ سلوان مومیکا نے قرآن سوزی کی دی گیی درخواستوں کو واپس لے لیا ہے جنکی تعداد بارہ بتائی جاتی ہے۔

کچھ عرصے قبل ٹیک ٹاک نے مومیکا کی اکاونٹ کو بلاک کردیا تھا اور مومیکا اسی پلیٹ فارم سے قرآن سوزی کی ویڈیو لائیو چلاتا تھا اور ہر ویڈیو پر تین سو ڈالر انکو اس اکاونٹ سے ملتا تھا وہ ایک فیک نام سے اکاونٹ کھولنے کی کوشش بھی کررہا تھا۔

 

درخواست واپس لینے کی وجہ نہیں بتائی گیی ہے تاہم زرایع کے مطابق بڑھتی دھمکیوں اور دباو کی وجہ سے انہوں نے درخواستیں واپس لی ہوگی۔

 

کچھ عرصے قبل اس کی ویڈیو پولیس نے وائرل کی تھی جب وہ ایک دفعہ عراق گیا تھا تو اس نے پارلیمنٹ پر حملے میں شرکت کی تھی۔

بعض کا کہنا تھا کہ ٹیک ٹاک پر بلاک اکاونٹ کی وجہ سے وہ اپنی آمدنی سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا اور اسی لیے انہوں نے اس سلسلے کو روک دیا ہے۔

 

انصراف سلوان مومیکا از تمام درخواست‌ها برای قرآن سوزی

ٹیک ٹاک کو اس ویڈیو کو نشر کرنے پر کافی لوگوں کی جانب سے شدید اعتراضات کا سامنا تھا جس پر انہوں نے اس اکاونٹ کو بند کردیا تھا۔

سوئیڈن کے وزیر اعظم اولف کریسٹرسون نے کہا ہے کہ وہ جلد اسلامی ممالک کے حکام سے ملاقاتیں کرکے قرآن سوزی کے خلاف اپنی مخالفت کو واضح کرے گا./

 

4167934

نظرات بینندگان
captcha