سوئیڈن؛ مسجد «اسکیلستونا» میں آتش زدگی کا واقعہ

IQNA

سوئیڈن؛ مسجد «اسکیلستونا» میں آتش زدگی کا واقعہ

17:00 - September 27, 2023
خبر کا کوڈ: 3515020
ایکنا اسٹاک ہوم: سوئیڈن کے مقامی میڈٰیا کے مطابق مسجد «اسکیلستونا» میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے جسکو پہلے بھی دھمکی ملی تھی۔

ایکنا نیوز- الجزیرہ نیوز کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ جان بوجھ کر لگنے کا لگ رہا ہے اور مسجد کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

مسجد کے ڈائریکٹر انس ڈینش، کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کا واقعہ آربی کے علاقے میں پیش آیا ہے اور واقعہ قصدا معلوم ہوتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پولیس کو علم ہے کہ مسجد کو دھمکی ملی تھی اور ہمیں یقین ہے کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گیی ہے۔

 

مقامی پولیس کا  کہنا تھا کہ مسجد کو شدید نقصان پہنچا ہے اور مزید قابل استفادہ نہیں رہا ہے۔

 

پولیس افیسرآندرس سسلر کا کہنا تھا، آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے کیونکہ آگ لگنے کے وقت کوئی موجود نہ تھا۔

سوئیڈن میں چھ لاکھ مسلمان آباد ہیں اور حالیہ دنوں یہاں مسجد اور سفارت خانوں کے سامنے توہین قرآن سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں  اور کئی ممالک نے سوئیڈن کے سفیر کو طلب کیا ہے۔

 

پچیس جولائی کو اقوام متحدہ نے قرار داد منظور کی تھی جسمیں مراکش کی تجویز پر تمام مقدس کتابوں کی توہین کو جرم قرار دینے کی سفارش کی گیی ہے۔/

 

4171187

نظرات بینندگان
captcha