سلامتی کونسل کا مسئلہ فلسطین پر اجلاس اور اسرائیلی مظالم پر أوباما کی تنقید

IQNA

طوفان الاقصی کا اٹھارہواں دن

سلامتی کونسل کا مسئلہ فلسطین پر اجلاس اور اسرائیلی مظالم پر أوباما کی تنقید

4:34 - October 25, 2023
خبر کا کوڈ: 3515172
ایکنا غزہ: صھیونی رژیم کی جانب سے حملوں کا اٹھارہ دن ہوچکا ہے اور اس حوالے سے اجلاس میں أوباما کا کہنا تھا کہ غزہ کو پانی اور بجلی وغیرہ سے محروم کرنا نئی نسل پر اسرائیل بارے منفی تصور پید اکرسکتا ہے۔

ایکنا نیوز- الجزیرہ نیوز کے مطابق غزہ میں وحشیانہ ظلم کا اٹھارہ دن ہوچکا ہے جہاں اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں انہوں نے اسرائیل میں چار سو مقامات کو ٹارگٹ کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک ۵۴۰۰ اسرائیلی زخمی ہوچکے ہیں جنمیں چالیس کی حالت تشویشناک ہیں۔

سلامتی کونسل کا ماہانہ اجلاس

سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہورہا ہے جسمیں اسرائیل اور حماس جنگ کا جایزہ لیا جائے گا ، امریکی وزیر خارجہ اجلاس کی صدارت کررہا ہے اور اس میں رفح گزرگاہ کھولنے پر غور ہوگا.

امریکہ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس بارے ایک قرار داد تیار کیا جارہا ہے اور اطلاعات کے مطابق اس میں تاکید کی گیی ہے کہ اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل ہے  اور ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مسلح گروپوں کو ہتھیار کی فراہمی بند کرے۔

اوباما کا اسرائیلی نا انصافی پر اعتراض

سابق امریکی صدر أوباما نے اشاروں میں اسرائیلی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ غزہ کو پانی اور بجلی وغیرہ سے محروم کرنے سے نئی نسل پر اسرائیل کے حوالے سے تصورات غلط ہوگا اور علاقائی امن و امان میں مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔/

 

4177468

 

نظرات بینندگان
captcha