غزہ میں ہسپتالوں کی حالت زار اور غزہ حملہ بارے امریکی موقف

IQNA

غزہ میں ہسپتالوں کی حالت زار اور غزہ حملہ بارے امریکی موقف

4:45 - November 04, 2023
خبر کا کوڈ: 3515222
ایکنا قدس: غزہ میں بدترین حملوں، بجلی کی بندش اور ہسپتالوں میں سسٹم فیل ہوچکا ہے جب کہ امریکہ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کو قبضے میں نہیں لے سکتا۔

ایکنا نیوز- الجزیرہ نیوز کے مطابق غزہ میں زمینی حملوں کے بعد سے ایک بدترین انسانی بحران جنم لے رہا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غاصب رژیم یکے بعد دیگرے گنجان آباد علاقوں میں قتل عام کا تجربہ کررہا ہے۔

صھیونی فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈھائی سو سے زاید لوگوں کا قتل کیا ہے جہان شھدا کی مجموعی تعداد 9 ہزار سے زاید ہوچکی ہے جنمیں چار ہزار کے لگ بھگ بچے اور ڈھائی ہزار کے قریب خواتین شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں بدترین صورتحال ہے اور  فوری طور پر گزرگاہ کو کھولنے اور امداد رسانی کی ضرورت ہے وگرنہ بدترین انسانی بحران جنم لے گا۔

زمینی حملوں کے ساتھ ہوائی حملوں میں تیزی

القسام بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق زمینی حملوں کے بعد سے دشمن کی جانب سے ہوائی حملوں میں تیزی آگئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ دشمن کے دو طیاروں کو غزہ میں نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

 اسکول کو ہدف بنانے میں شہادتیں

شھاب نیوز کے مطابق صھیونی طیاروں نے   «ابو عاصی» اسکول جو«الشاطی»مغربی غزہ میں واقع ہے انکو حملوں میں تباہ کیا

.رپورٹ کے مطابق اس اسکول میں کافی لوگ پناہ لیے ہویے تھے اور یہاں پر فاسفری بم حملوں میں بڑی تعداد میں شہادتوں کی اطلاع ہے۔

 اسرائیل نے صحافیوں کی عمارت کو نشانہ بنایا

فلسطینی میڈیا کے مطابق الغفری ٹاور کو جنگی جہازوں نے نشانہ بنایا جہاں میڈیا پرسنز موجود تھے۔

 

ہسپتالوں کی حالت زار

 وزارت صحت غزہ کا کہنا تھا کہ انڈونیشین ہسپتال کا جنریٹر کام چھوڑ چکا ہے اور ہسپتال کے کافی شعبے غیرفعال ہوچکے ہیں ، علاقے میں کینسر کے واحد ہسپتال کو بھی ایندھن کی فراہمی روک چکی ہے۔

 

4179532

نظرات بینندگان
captcha