امریکن یہودی: ہمارے نام پر بربریت نہ کریں

IQNA

امریکن یہودی: ہمارے نام پر بربریت نہ کریں

6:41 - November 19, 2023
خبر کا کوڈ: 3515308
ایکنا واشنگٹن: امریکہ یہودیوں کے ایک گروپ نے سوشل میڈیا پر اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے عوامی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کو نادرست قرار دیا۔

ایکنا نیوز- نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق یہودی ایکٹیویسٹوں نے " ہمارے نام پر نہیں" مہم کے ساتھ غزہ میں قتل عام کی مذمت کی اور صہیونی سازش سے پردہ اٹھاتے ہوئے عوامی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کو ناقابل قبول قرار دیا۔

 

مذکور گروپ نے سوشل میڈیا اور ٹیک ٹاک پلیٹ فارم پر سرگرمی شروع کی ہے اور کہا ہے کہ امریکن میڈیا انکی رائے کو پیش نہیں کرتا اور متعصبانہ رویہ رکھتا ہے۔

 

 ایک یہودی سوشل ایکٹویسٹ کا کہنا تھا: صہیونی رژیم نسل کش رژیم ہے اور جو کچھ ہورہا ہے ہم اس سے نفرت کا اظھار کرتے ہیں اور اس کا  یہودیت سے کوئی تعلق نہیں۔

 

ایک اور سوشل ایکٹویسٹ بنام «کلئوس ورلد» نے ٹیک ٹاک پر اپنی وابستگی اور فلسطینوں سے ہمدردی کا اظھار کرتے ہویے کہا: امریکہ میں یہودیوں کی ایسی تربیت کی گیی ہے کہ وہ صہیونی ہے اور انکی پہچان اسرائیل ہے اور فلسطینی دہشت گرد ہے جب کہ وہ نکبہ اور اسرائیل غاصبانہ پالیسیوں پر کوئی بات کی ہی نہیں ہے۔/

 

4182434

 

نظرات بینندگان
captcha