امریکی رکن کانگریس نے «جوبائیڈن» سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

IQNA

امریکی رکن کانگریس نے «جوبائیڈن» سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

6:13 - December 09, 2023
خبر کا کوڈ: 3515449
ایکنا واشنگٹن: ایوان نمایندگان کی رکن «رشیده طلیب»، نے امریکی صدر سے کہا ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کے لیے کردار ادا کریں۔

امریکی ڈیموکریٹ رکن کانگریس راشدہ طلائب نے امریکی صدر جوبائیڈن کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے جوبائیڈن کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا حامی قرار دیا ہے۔ جوبائیڈن کے ان اقدامات کے نتائج اگلے صدراتی انتخابات میں سامنے آئیں گے۔

ایکنا انٹرنشینل نیوز کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں امریکی کانگریس کی رکن نے غزہ کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تاکہ فلسطینی شہریوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔

امریکی ڈیموکریٹ رکن کانگریس راشدہ طلائب نے امریکی صدر جوبائیڈن کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے جوبائیڈن کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا حامی قرار دیا ہے۔ جوبائیڈن کے ان اقدامات کے نتائج اگلے صدراتی انتخابات میں سامنے آئیں گے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں امریکی کانگریس کی رکن نے غزہ کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تاکہ فلسطینی شہریوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔

ان کا کہنا تھا ' جوبائیڈن نے فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت کی ہے۔' طلائب کی ویڈیو میں اسرائیلی بمباری سے ہلاک شدہ اور زخمی فلسطینیوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ نیز یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ پورے امریکہ میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے ہو رہے ہیں جبکہ صدر جوبائیڈن اور جوبائیڈن انتظامیہ اسرائیل کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں، اس وجہ سے نیتن یاہو جوبائیڈن کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاوس نے اپنی ہی رکن کانگریس کے صدر پر نسل کشی کے الزام کا تو کوئی جواب نہیں دیا ۔البتہ قومی سلامتی کے مشیر نے یہ کہا ' جیسا کہ آپ ہمیں سن چکے ہیں۔ ہم انسانی بنیادوں پر جنگ میں وقفے کرنے کے حامی ہیں۔ تاکہ انسانی بنیادوں پر غزہ میں اشیا تقسیم کی جاسکیں اور غزہ میں مغویوں کو رہائی مل سکے۔'

دوسری طلائب نے کہا ' امریکی عوام جوبائیڈن کو بھولیں گے نہیں۔ اس لیے آج جنگ بندی کی حمایت کرو ورنہ ہمیں 2024 میں اپنی حمایت میں نہ گننا۔ مسٹر پریزیڈنٹ ! امریکی عوام اس معاملے میں آپ کے ساتھ نہیں ہیں۔ ہم یہ بات 2024 میں بھی یاد رکھیں گے۔'

 


4186599

نظرات بینندگان
captcha