غزہ میں شہادتیں 18 ہزار، جوبائیڈن کا اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

IQNA

غزہ میں شہادتیں 18 ہزار، جوبائیڈن کا اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

13:21 - December 12, 2023
خبر کا کوڈ: 3515474
ایکنا: غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار سے زائد ہوچکی ہیں اور ایسے میں امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس  میں جاری تقریب میں امریکی صدر نے کہا کہ حماس کو ختم کرنے تک اسرائیل کی فوجی امداد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ عالمی رائے عامہ ایک ہی رات میں بدل بھی سکتی ہے۔

اس دوران امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے اپنے مضبوط تعلق کا بھی اشارہ دیا۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کی قیادت کو زندہ چھوڑنے والی جنگ بندی ’ناقابل قبول‘ ہوگی، غزہ جنگ کا واحد حل عسکری حل ہے۔

انہوں نے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ حماس کی قیادت کو ختم کرنے کا صرف فوجی حل ہوسکتا ہے جس نے 7 اکتوبر کے حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی، بلآخر اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان وسیع تر تنازع کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جا سکتا۔

شہادتیں 18 ہزار سے تجاوز کرگئیں

غزہ کی وزارت صحت نے اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 18ہزار 200 سے زائد شہادتوں کی تصدیق کی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 49 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ

ادھر وائٹ ہاؤس اور امریکی سینیٹ کی عمارت میں یہودی مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے مظاہرہ کیا جس دوران  متعدد مظاہرین  کو گرفتار کرلیا گیا۔

علاوہ ازیں اسرائیل نے حماس سے جنگ بندی کرانے کےلیے مصر اور قطر سے رابطہ کیا، اسرائیلی وزیر دفاع نے چند روز بعد یہ دعویٰ پھر دہرادیا کہ شمالی غزہ میں حماس بریکنگ پوائنٹ کے قریب ہے

نظرات بینندگان
captcha