آرمی چیف کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطینیوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار

IQNA

آرمی چیف کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطینیوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار

11:23 - December 16, 2023
خبر کا کوڈ: 3515498
ایکنا: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر اور غزہ جنگ کی صورتحال پر گفتگو کی۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یو این سیکرٹری جنرل سے گفتگو میں خاص طور پر کشمیر اور غزہ کے جاری مسائل پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، کشمیر کا دیرینہ تنازع حل ہونے تک جنوبی ایشیا میں امن نہیں آسکتا۔

 

نظرات بینندگان
captcha