حماس نے ماسکو حملے کی مذمت کردی

IQNA

حماس نے ماسکو حملے کی مذمت کردی

7:42 - March 24, 2024
خبر کا کوڈ: 3516090
ایکنا: فلسطینی جہادی تنظیم نے ماسکو میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے روس سے ہمدردی کا اظھار کیا۔

ایکنا: حماس نے ایک بیان میں اس حملے کی شدید مذمت کی، جس میں کم از کم 60 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

حماس نے اس دہشت گردانہ حملے میں درجنوں شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک نے بھی عوام اور روسی حکومت کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک نے بھی اس حملے کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں داعش خراسان نے جمعہ کو ماسکو میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

روسی ریاستی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کی صبح اعلان کیا کہ ماسکو کے کنسرٹ ہال پر مسلح حملے کے متاثرین کی تعداد کم از کم ایک سو ہو گئی ہے۔

روس کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں ’کروکاس‘ کنسرٹ ہال میں آگ لگنے کے بعد، جو دہشت گردانہ حملے کے بعد ہوا، اس کی چھت گر گئی ہے۔ اس بڑے پیمانے پر آگ پر ہفتے کی صبح قابو پالیا گیا۔

 

4206789

نظرات بینندگان
captcha