اسرائیل پر ایران کا بڑا حملہ، عالمی میڈٰیا پر خبر نمبر ون

IQNA

ایرانی حملہ بارے رپورٹ؛

اسرائیل پر ایران کا بڑا حملہ، عالمی میڈٰیا پر خبر نمبر ون

9:04 - April 14, 2024
خبر کا کوڈ: 3516210
ایکنا: دنیا بھر کے میڈیا کی طرح پاکستانی نیوز اور سوشل میڈیا میں اسرائیل پر ایرانی حملہ خبروں کی زینت بن چکا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق بلا آخر غزہ پر وحشیانہ حملوں اور پھر ایرانی قونصلیٹ پر حملوں کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر براہ راست ڈرون اور میزائیل حملے کیے ہیں جس کی تصدیق ایرانی پاسدران انقلاب نے بھی کی جبکہ اسرائیل نے ایران کے متعدد ڈرون گرانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

 

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

 

ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ تہران اسرائیل میں 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا، اسرائیلی فضائی اڈے کو خیبر میزائلوں سے ٹارگٹ کیا گیا۔

 

اسرائیل پر ایران کا بڑا حملہ، عالمی میڈٰیا پر خبر نمبر ون

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے 200 ڈرونز اسرائیلی علاقوں تک پہنچے، زمین سے زمین پر مار کرنے والے درجنوں ایرانی میزائلوں میں سے کچھ میزائلوں سے اسرائیل میں حملہ ہوا ہے۔

تاریخ میں اسرائیل پر سب سے بڑے حملے کی خبروں نے دنیا بھر میں عالمی میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی راج کرلی ہیں اور تمام میڈیا کی خبر نمبر ون اسرائیل پر حملہ کی خبر ہے۔

 

اسرائیل پر ایران کا بڑا حملہ، عالمی میڈٰیا پر خبر نمبر ون

پاکستان میں مقامی ٹیلی ویژن اور اخبارات کے علاوہ سوشل میڈیا پر ایرانی حملہ کی خبریں زبردست پذیرائی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے اور اکثر صارفین اسرائیل کے مظالم کے جواب میں اس کو امت اسلامی کے جواب اور دلوں کی اواز سے تعبیر کرکے اس حملے کو انصاف کا پیمانہ قرار دیتےہوئے خوشی کا اظھار کررہے ہیں۔

 

اسرائیل پر ایران کا بڑا حملہ، عالمی میڈٰیا پر خبر نمبر ون

سوشل میڈیا پر قرآنی آیات، رھبر معظم کی معنی خیز تصاویر اور ایرانی ڈرون اور میزائیلوں کی پوسٹ سرفہرست ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ غزہ پر ظلم کو جواب قرار دیکر ان حملوں کو لاجواب ری ایکشن قرار دیتے نظر آتے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha