مصر میں انتخابات، شرکت کے مخالف خائن قرار

IQNA

مصر میں انتخابات، شرکت کے مخالف خائن قرار

9:15 - May 27, 2014
خبر کا کوڈ: 1411429
بین الاقوامی گروپ: شیخ الازھر نے ووٹ ڈالنے کے بعد کہا: جولوگ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے مخالف ہیں وہ دین اور ملک کے ساتھ خیانت کرتے ہیں

ایکنا نیوز- روزنامہ " شعب مصر" کے مطابق احمد الطیب نے مصر صدارت انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے بعد "الحیاہ" سٹیلایٹ چینل سے گفتگو میں ووٹ ڈالنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا : انتخابات کے بائیکاٹ کرنے والے ملک و دین کے مخالف ہیں۔
احمد الطیب نے ووٹ کو ایک مقدس فریضہ قرار دیتے ہوئے کہا : ہر شہری پر واجب ہے کہ اپنا ووٹ کاسٹ کرے۔
اس سے پہلے یوسف قرضاوی نے فتوی صادر کیا تھا کہ مصر کے انتخابات درست اور جائزنہیں ۔ گذشتہ رات بھی عالمی اسلامی علماء کونسل کے سربراہ نے ایک بار پھر انتخابات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ ڈالنے والے خدا کے حضور جواب دہ ہوں گے
مصری صدارتی انتخابات میں اصل مقابلہ " جنرل عبدالفتاح السیسی" اور "حمدین صباحی" عوامی تحریک کے سربراہ کے درمیان ہو رہا ہے ۔ عوامی مظاہروں کے پیش نظر سخت سیکورٹی کے اقدامات نظر آرہے ہیں۔

1411375

ٹیگس: مصر ، انتخابات ، ووٹ
نظرات بینندگان
captcha