انتخابات میں نا رواحکومتی اقدام؛ اہم شیعہ تنظیموں پر پابندی

IQNA

انتخابات میں نا رواحکومتی اقدام؛ اہم شیعہ تنظیموں پر پابندی

8:14 - May 02, 2015
خبر کا کوڈ: 3240042
بین الاقوامی گروپ: پاکستانی حکومت نے گلگت بلتستان میں متعدد اہم شیعہ پارٹیوں پر پابندی لگا دی

ایکنا نیوز- اسلام ٹایمز کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر گلگت بلتستان میں شیعہ تنظیموں پر پابندی لگا دی ہے
رپورٹ کے مطابق حکومتی ایماء پر شدت پسند وہابی تنظیم " سپاہ صحابہ" کے ہمراہ متعدد شیعہ تنظیموں پر بھی پابندی لگادی ہے جنمیں " امامیہ طلباء تنظیم" انجمن امامیہ گلگت بلتستان" شامل ہیں
وزارت داخلہ کے مطابق گیارہ تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی ہے جنمیں اہل سنت والجماعت، نوجوانان اہل سنت کے علاوہ مسلم طلباء تنظیم، امامیہ طلباء تنظیم،تحریک جعفریہ،اسلامی تحریک جیسی اہم تنظیمیں اور پارٹیاں بھی شامل ہیں
قابل ذکر ہے کہ پرویز مشرف کے زمانے میں تحریک جعفریہ پر پابندی لگائی گئی تھی اور بعد میں سپریم کورٹ نے بھی فیصلے کو درست قرار دیا تھا.
اسلامی تحریک کی سربراہی معروف عالم دین اور سیاسی رہنما علامہ ساجد علی نقوی کررہے ہیں۔

3237948

نظرات بینندگان
captcha