برطانیہ؛ پارلیمنٹ میں مسلمانوں کی ریکارڑ تعداد پہنچنے میں کامیاب

IQNA

برطانیہ؛ پارلیمنٹ میں مسلمانوں کی ریکارڑ تعداد پہنچنے میں کامیاب

12:31 - May 09, 2015
خبر کا کوڈ: 3275631
بین الاقوامی گروپ: برطانوی انتخابات میں ملک بھر سے تیرہ کی ریکارڑ تعداد میں امیدوار پارلیمنٹ پہنچنے میں کامیاب ہوئے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Muslim News»،کے مطابق تیرہ کامیاب امیدواروں میں آٹھ خواتین بھی شامل ہیں ۔
تیرہ مسلمانوں کی کامیابی ایک ریکارڑ سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس سے پہلے زیادہ سے زیادہ  آٹھ نمائندے کامیاب ہوئے تھے
«مسلم نیوز» میگزین کے ایڈیٹر احمد ورسی  کا کہنا ہے : اتنی تعداد میں اور بالخصوص خواتین کی بڑی تعداد میں کامیابی ایک اچھی اور خوش آئند خبر ہے
کامیاب ہونے والوں میں اکثر نمائندے لیبر پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں
اسکاٹ لینڈ نیشنل موومنٹ کی تسمینه احمد شیخ، اور کنزرویٹیو پارٹی کی نصرت غنی کی کامیابی کو خاص اہمیت دی جارہی ہے
اسی طرح لیبر پارٹی کی محترمہ ناز شاه جو جورج گیلوے کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرچکی ہے پر حیرت کا اظھار کیا جارہا ہے
گذشتہ روز کے انتخابات میں لیبر پارٹی کی کامیابی کے بعد ڈیوڈ کیمرون کے وزیر اعظم بننے کے امکانات روشن نظر آتے ہیں۔

3274433

نظرات بینندگان
captcha