مصر؛ پارلیمانی انتخابات میں شیعہ نمائندوں کی شرکت

IQNA

مصر؛ پارلیمانی انتخابات میں شیعہ نمائندوں کی شرکت

9:38 - August 21, 2015
خبر کا کوڈ: 3349464
بین الاقوامی گروپ: صوفی مصر پارٹی سے الحاق کے بعد مختلف شیعہ امیدوار انتخابات میں شرکت کریں گے

ایکنا نیوز- الوطن نیوز کے مطابق حزب صوفی مصر اور حزب تجمع کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی سے شیعہ نمائندے بھی انتخابات میں حصہ لیں گے۔
مصر میں پارلیمانی انتخابات کا پہلا مرحلہ اگلے مہینے متوقع ہے اور اطلاعات کے مطابقاسیوط صوبے سے محمد الدمرداش العقالی ، السبتیہ صوبے سے  هیثم عبدالنبی اور الزقازیق شہر سے  عاطف المغاوری انتخابات میں شرکت کریں گے۔


سلفی الائنس کے انتخاباتی امیدوار علاءالسعیدنے دعوی کیا ہے کہ شیعہ الیکشن امیدوار ایران اور عراق جیسے ممالک کی حمایت کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں  اور اس حوالے سے بعض مصری شخصیات بھی انکی حمایت کررہی ہیں۔

3349323

نظرات بینندگان
captcha