انصار الله ترجمان نے اماراتی حکام کو صھیونی غلام قرار دیا

IQNA

انصار الله ترجمان نے اماراتی حکام کو صھیونی غلام قرار دیا

5:39 - February 02, 2022
خبر کا کوڈ: 3511236
تہران(ایکنا) انصار اللہ ترجمان محمد عبدالسلام نے اماراتی حکام کو صھیونی غلام قرار دیتے ہوئے یمن میں جنگ کو اسرائیل خدمت قرار دیا۔

اسپوٹنیک عربی نیوز کے مطابق انصاراللہ ترجمان عبدالسلام نے ٹوئٹ کیا ہے: صھیونی رژیم سے تعلقات اسلام اور مسلمانوں سے دشمنی کے مترادف ہے اور یہ لوگ اس میں حد سے زیادہ نکل گیے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: صھیونی دشمن ان بے لگام خدمت کاروں کی خدمت سے سیر ہوتا نہیں اور یمن پر حملہ انکی دشمنی کا ایک حصہ ہے۔

 

 

عبدالسلام کا کہنا تھا: صھیونی دشمن اور انکے عامل کا یوم حساب ضرور آئے گا اور خدا کے حکم سے ان پر عوام کی لعنت ضرور ہوگی۔

 

یمنی سپریم کونسل کے رکن  مهدی المشاط نے ایک بار پھر امارات کو سعودی الاینس سے نکلنے کا کہا اور کہا کہ دیگر صورت میں سخت کارروائی کے لیے تیار رہے۔

 

المشاط کا کہنا تھا: ہم نے پہلے بھی خبردار کیا ہے کہ محاصرہ اور حملوں کو جاری رکھنے کی صورت میں امارات میں سرمایہ کاری کو سخت دھچکہ لگے گا۔

 

یمنی فورسز و عوامی کمیٹی نے ایک بیان میں پیر کو کہا تھا کہ کئی میزائیل اور زولفقار بیلسٹیک میزائیل سے ابوظبی میں اور ڈرون طیاروں سے دبئی کے حساس مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔/

4033135

نظرات بینندگان
captcha