امارات پرحملہ دفاع کے لیے یمن کا حق قرار

IQNA

امارات پرحملہ دفاع کے لیے یمن کا حق قرار

8:50 - February 06, 2022
خبر کا کوڈ: 3511258
مقاومت اسلامی عراق کے مختلف گروپوں پر مشتمل رابطہ کمیٹی نے امارات پر حملے کی حمایت کردی۔

سوشل میڈیا نیوز کے مطابق اس کمیٹی نے اپنے بیان میں وعد الحق نامی تنظیم (جس نے امارات پر ڈرون حملے کئے تھے)کو مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی عراق میں اٹھائے گئے مختلف شبھات کا جواب بھی دیا۔

 

بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ حاکمیت اور عدالت کے لیے قوی ارادے کی ضرورت ہوتی ہے۔ہمیں تعجب ہوتا ہے ان افراد پر جو کہ علاقائی جنگ کے شروع ہونے یا دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت جیسے بہانے بنا کر ایک ایسے ملک کی حمایت کرتے ہیں جو انتہائی جھوٹا ،صیھونیوں کے زیر تسلط اور جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔ جس نے بے گناہ بچوں کا قتل عام کیا ہے.

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم وعد الحق نامی گروپ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جس نے اپنے ڈرون حملوں کے ذریعے اس ملک(امارات) پر حملہ کیا تاکہ وہ اپنے جرائم سے باز آجائے. یاد رہے گذشتہ روز عراقی سیاسی رہنماوں کی جانب سے اسے دہشتگردانہ حملہ اور دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت قرار دیا گیا تھا جس میں سر فہرست عراقی سیاسی رہنما مقتدی صدر شامل تھے۔

نظرات بینندگان
captcha