امارات؛ درست قرآن مجید کی اشاعت کے لیے مصنوعی زہانت سے مدد

IQNA

امارات؛ درست قرآن مجید کی اشاعت کے لیے مصنوعی زہانت سے مدد

7:05 - February 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3511376
تہران(ایکنا) ادارہ امور اسلامی دبئی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے اغلاط سے پاک قرآن مجید کی اشاعت پر کام کررہا ہے۔

الخلیج نیوز کے مطابق ادارہ امور اسلامی و فلاحی دبئی دیگر ریسرچ مراکز کے تعاون سے آرٹیفیشل انٹلی جنس کی معاونت سے  قرآن شیخ مکتوم بن راشد آل مکتوم کے طرز پر درست نسخے شایع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 

اس ٹیکنالوجی کی مدد سے معمولی ترین فرق کو واضح کیا جاسکتا ہے اور اطمینان حاصل ہوسکتا ہے کہ اس نسخے میں کسی غلطی کی گنجایش نہیں۔

 

اس حوالے سے ریسرچ مرکز کے ڈایریکٹر علی المرزوقی کا کہنا ہے کہ مصنوعی زہانت سے جدید قرآن پر اطمینان ہوگا کہ اس نسخے اور اصل میں کوئی فرق باقی نہیں رہا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی سے قرآن کریم کی خدمت میں کام لیا جاسکتا ہے اور اس طرح سے مینول طرز پر قرآن کی اشاعت میں جو وقت ضایع ہوتا تھا اس سے بچا جاسکتا ہے۔

 

اس ٹیکنالوجی میں تیار ہونے والے نسخوں میں صفحوں کے عیوب، ترتیب، کلر اور کسی حرف کی کمی و بیشی کو آسانی سے واضح کیا جاسکتا ہے اور غیر ضروری خالی جگہوں کو بھی درست کیا جاسکتا ہے۔/

4038434

نظرات بینندگان
captcha